تمام دوستوں کو السلام علیکم ۔میں یہاں اس فورم کے توسط سے پوچھنا چاہونگا کہ سوزوکی ایوری میں کون کون سی ایڈیشن ہے مثلا ویگون وغیرہ اور ان سب میں کون سا ماڈل پایہدار ہے۔دوسری بات کہ جس طرح سوزوکی کیری یعنی بولان جو کہ پہاڑی علاقوں میں کامیاب ہے جیسا کہ ایبٹ اباد کوہاٹ وغیرہ میں کیا ایوری ویگن بھی اسی طرح کارکردگی کی حامل ہے کیونکہ بولان پچھلے پہیوں کی طاقت سے چھڑائی میں کافی اچھی ہے کیا ایوری بھی اسی طرح پچھلے پہیوں کی طاقت سے چلتی ہے یا کہ فرنٹ ویل کی مدد سے۔تیسری بات کہ اس فورم پہ عموما قیمتیں ان کی 9 لاکھ 10 لاکھ یا اس سے اوپر بھی ہوتی ہے کیا ریل ماکیٹ میں ایک اچھی سی ایوری ویگن کم ازکم کتنے تک مل سکتی ہے اور احری بات کہ کہ کراچی کے علاوہ پاکستان میں ان کے کونسے شہر میں یہ ریٹ میں بھی اور جہاں ان کی تعداد زیادہ ہو مل سکتی ہے کیونکہ ہم جہاں رہتے ہے وہاں سے کراچی جانا بہت مشکل ہے کیونکہ کے پی کے سے بہت فاصلہ بنتا ہے ہمارے لئے پھر پنجاب میں جانا قدرے اسان ہے ،شکریہ