جناب کی محبت کا شکریہ....ھمارے ملک میں موسم کی شدتیں مختلف صوبوں کے لحاظ سے مختلف ھیں. جب پنجاب گرمی سے جلس رھا ھوتا ھے. تو اس وقت شمالی علاقہ جات خوشگوار موسم کی صدا بلند کر رھے ھوتے ھیں. اور جن دنوں میں بلوچستان کا موسم معتدل ھوتا ھے ان دنوں پنجاب میں موسم کچھ ٹھنڈا ھوتا ھے. موسموں کی شدتوں کو دیکھتے ھوئے ھمیشہ اپنا ٹور ترتیب دیں. اگست کا مہینہ اپنے ساتھ شمالی علاقہ جات کا حسن دوبالا کر کے لاتا ھے. اس مہینے میں پنجاب کا موسم بھی اور شمالی علاقہ جات کا موسم بھی بڑا معتدل ھوتا ھے. کچھ بارشوں کی وجہ سے ھلکی پھلکی پرابلم آتی ھیں. لہذا آپ اپنے ٹور کے لئے شمالی علاقہ جات کا انتخاب کریں. ان شاءاللہ آپ کو آنے والے ٹورز میں خوش آمدید کہتے ھیں. کسی بھی قسم کی راہنمائی کے لئے حاضر ھیں. اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے. آمین