،ھارون بھائی
میں آپ کےٹریول تھریڈز بہت عرصےسے فولو کر رہا ہوں۔ میں نے اپ کا گلگت ھنزا، کمراٹ اور نیلم ویلی کے تھریڈ فولو کیا۔ آ پ کا انداز بیاں اچھا ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے میں تین تجاویز پیش کرنا چاہتا ہوں۔میں یہ امید کرتا ہوں کہ آپ میرے
جائزہ کو مثبت طور پہ لیں گے۔
ا۔ اپنے سفر کی روداد کو جلد از جلد پوسٹ کریں ممکن ہو تو زیادہ سے زیادہ 20دن کے اندر تھریڈ مکمل کر لیں تاکہ پڑھنے والوں کی دلچسپی قائم رہ سکے۔مثال کے طور پہ ایسا نہ کریں کہ آپ لکھیں کہ ہم اڑنگ کیل جانے کے لئے لفٹ میں سوار ہوئے۔ پھر چار دن کا وقفہ پورا کرنے کے بعد آپ لکھیں کہ ایک گھنٹہ پیدل چلنے کے بعد ہم اڑنگ کیل پہنچ گئے۔اس کے بعد ایک ماہ کے لیے غایب اور پھر اڑنگ کیل سے نیچے اترے۔ اپنے پڑھنے والوں کی دلچسپی ہرگز ختم نہ ہونے دیں۔ آ ج کے دور میں کوئی مہظ پانچ منٹ کی وڈیو نہیں دیکھتا تو تحریر کون پڑھے گا۔اپنے پڑھنے والوں کی قدر کریں۔ اب تو ویسے بھی سمارٹ فون کا دور ہے اپنی روداد جلدی پوسٹ کریں۔
ب۔ اپنی روداد کو مختصر الفاظ میں بیان کریں۔کوشش
کیجئےجب کسی علاقے کی خوبصورتی کی تعریف یا راستے کی مشکلات بیان کرنا مقصود ہو تو اس کو مناسب الفاظ میں بیان کریں اور زیادہ تمہید نہ باندھیں۔یہ فورم پوسٹ ہے کوئ فری لانسنگ اسائنمنٹ نہیں کہ لازمی ہو کہ 500الفاظ ہر صورت پورے کرنے ہوں۔
ج۔ جہاں لفظوں میں بیان کرنا مشکل لگے تو تصاویر کا سہارا لیں
یہ قول یاد رکھیں
A picture is worth a thousand words
شکریہ