Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/nissan-skyline-gt-r-r34-v-spec-ii-nur/?lang=ur
ایسی اسپورٹس کاروں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے کہ جنہیں 'living legend' کہا جاتا ہے۔ R34 اسکائی لائن نسان GT-R یقینی طور پر ان کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ آنجہانی پال واکر کی پسندیدہ گاڑی تھی۔ انہوں نے اس لیجنڈری کار کی شہرت میں اتنا حصہ ڈالا، جتنا کوئی نہیں ڈال سکتا۔ ایک نور اسپیک GT-R نے ایک قدم آگے بڑھایا اور پہلے سے ہی شاندار گاڑی میں مزید اضافہ کیا جو R-34 GT-R ہے۔ نور اسپیک GT-R سن 2002 میں آئی تھی، جو R34 ماڈل کا آخری سال بھی تھا۔ صرف 1003 نور اسپیک GT-Rs بنائی گئی تھیں، اور صرف دو ہی ورژنز تھے: V-اسپیک II نور اور M-اسپیک نور۔ صرف 750 عدد V-اسپیک II نور اور 258 عدد M-اسپیک نور کاریں بنائی گئی تھیں۔ یہ دونوں ورژن R34 اسکائی لائن GT-R کے آخری لمیٹڈ ورژنز ہیں۔ یہ دونوں ورژن اتنے نایاب ہیں کہ اس وقت پاکستان میں صرف V-اسپیک II نور اسکائی لائن GT-R ہے۔ V-اسپیک میں V کا مطلب ہے Victory، اور M-اسپیک میں M کا مطلب ہے Mizuno، جو نسان میں چیف انجینئر ہیں۔
پاکستان میں موجود واحد V-اسپیک II نور خود کسی لیجنڈ سے کم نہیں ہے۔ مالک نے کار کے اسپورٹی لُک کو بہتر بنانے کے لیے اس کے ایکسٹیريئر میں کچھ اپگریڈز کیے ہیں۔ اس میں کاربن فائبر کے آفٹر مارکیٹ باڈی پارٹس شامل ہیں ۔یہ کاربن فائبر باڈی پارٹس نہ صرف دیکھنے میں شاندار ہیں، بلکہ کار کے وزن کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ V-اسپیک II نور کو اسٹاک V-اسپیک II نور کے مقابلے میں زیادہ ہارس پاور کے لیے ٹیون بھی کیا گیا ہے۔ یہ اس کار کو مزید نایاب اور شوقین افراد کے لیے اور خاص بنا دیتا ہے۔ یہ ایک نایاب JDM کار ہے، اور اپنی زبردست پرفارمنس اور بھروسہ مندی کی وجہ سے مشہور ہے۔ V-اسپیک II نور پرفارمنس کے لیے مشہور نایاب JDM کاروں میں بغیر کسی شک و شبے کے سب سے شاندار ہے۔
-اسپیک II بمقابلہ V-اسپیک II نور:
عام V-اسپیک II اور نور ورژن میں بڑا فرق دوسرے ورژن کا نایاب ہونا ہے۔ نام میں موجود نور اصل میں نوربرگرِنگ سے آیا ہے۔ یہ جرمنی کا ایک مشہور ریس ٹریک ہے کہ جہاں دونوں ورژن ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ یہ ریس ٹریک اپنی چیلنجنگ ہونے کی وجہ سے مشہور ہے، اور ریس کار کے تمام پہلوؤں خاص طور پر ہینڈلنگ کا بڑا امتحان لیتا ہے۔ اگر کار ہینڈلنگ میں کمزور ہو تو ریس ٹریک کے خطرناک موڑ کاٹنا مشکل ہے۔ یہ ٹریک عام ریس ٹریکس کے مقابلے میں کافی بڑا بھی ہے۔ اس ورژن کو R-34 GT-R "نور" کا نام دینا GT-R اور نوربرگرِنگ کی تاریخ کو بہترین انداز میں یکجا کرتا ہے۔
V-اسپیک II نور ایک اصلی JDM ہیرو سے کم نہیں۔ R34 اسکائی لائن GT-R V-اسپیک II پر نور ورژن میں ایسی معمولی تبدیلیاں تھیں جو زیادہ تر کاسمیٹک تھیں۔ بیس V-اسپیک II کا انجن کوَر رنگ لال ہے، لیکن نور میں گولڈن شیمپین رنگ کا انجن کوَر ہے۔ اس کے علاوہ V-اسپیک II ورژن کی نیلی VIN پلیٹ کے مقابلے میں اس میں گولڈن VIN پلیٹ ہے۔ ایک اور فرق یہ ہے کہ نور ورژن میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈومیٹر ہے۔ V-اسپیک II نور میں مختلف انٹیریئر آئٹمز کی سلائی بھی اسٹینڈرڈ ماڈلز سے مختلف تھی۔
نسان اسکائی لائن GT-R کی تصویریں دیکھنے کے لیے سلائیڈ کریں:
[gallery bgs_gallery_type="slider" ids="131952,131950,131940,131932,131931,131934,131936,131935,131942,131943,131944"]
انجن اور پرفارمنس:
اس کار کا اصل حُسن اس کا انجن ہے، جو N1-24U انجن ہے جو اسٹاک صورت میں 400bhp پیدا کرتا ہے۔ یہ اصل RB26 اسٹرَیٹ-سِکس سلنڈر انجن کا موڈیفائیڈ ورژن ہے۔ اپگریڈڈ کیم شافٹس، انجن کمپیوٹر میپس، اضافی بُوسٹ اور انجیکٹرز اس کی ہارس پاور کو باآسانی 550-600bhp تک لے جا سکتے ہیں۔ یہ انجن اسٹینڈرڈ سیرامک ٹربوچارجرز کے مقابلے میں زیادہ بڑے اسٹیل ٹربوچارجرز رکھتا ہے۔ V-اسپیک II ایک N1-24U انجن بلاک، متوازن پِسٹنز اور کون-راڈز استعمال کرتا ہے۔
اس کے علاوہ N1 بیلنسڈ کرینک شافٹ، واٹر اینڈ ایئر ہوزِس، پسٹن پِنز، کون-راڈ بیئرنگ، والوٹرین پارٹس اور ٹربوچارجرز بھی ہیں۔ ٹربوچارجرز کو ایگزاسٹ پریشر دینے کے لیے N1 کاسٹ-آئرن ایگزاسٹ مینی فولڈز استعمال کیے گئے تھے۔ R34 اسکائی لائن GT-R کے مقابلے میں اس میں ٹربوچارجرز کے ساتھ بڑے flanges فٹ کیے گئے ہیں۔
Nissan Cars for sale on PakWheels
ہینڈلنگ:
V-اسپیک نور ایک زیادہ پیچیدہ فور-وِیل-ڈرائیو سسٹم بھی رکھتی ہے جو ایک ایکٹِو لمیٹڈ-سلپ ڈفرینشل (LSD) بھی رکھتی ہے۔ سسپنشن بھی زیادہ سخت ہے اور اس میں متعدد ایروڈائنامک موڈیفکیشنز بھی ہیں۔ یہ سب اس کار کو ریس ٹریک پر بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا؛ تاکہ وہ کم وقت میں لیپ مکمل کرے۔ اس کے علاوہ کار کو زیادہ رفتار پر روکنے کے لیے بریکس بہت زبردست ہیں۔ گاڑی کا وزن کم کرنے کے لیے ایک کاربن بونٹ بھی دیا گیا تھا تاکہ یہ زیادہ تیزی سے رفتار پکڑ سکے اور جلد رک پائے۔ ان اپگریڈز نے V-اسپیک II نور کو موڑ کاٹتے ہوئے ہینڈلنگ میں بہت تیز بنا دیا ہے۔ یہ اپنے اصل سائز کے مقابلے میں کہیں چھوٹی گاڑی جیسے کام کرتی ہے۔ اس کے پچھلے حصے میں کاربن ایئر-ڈفیوزر بھی ہے، جو اسکار کو زیادہ ایروڈائنامک بناتا ہے۔ فرنٹ پر انجن کوَر سے جڑا ہوا ایک اور ایئر-ڈفیوزر بھی ہے۔ یہ پارٹ زیادہ مؤثر انداز میں ہوا کا رخ بریکس کی جانب کرتا ہے۔
فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز:
R34 اسکائی لائن GT-R فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز کا ایک اہم حصہ ہے، اور شوقین افراد اس کی بہت عزت و احترام کرتے ہیں، خاص طور پر پال واکر کی موت کے بعد۔ پال واکر نے فاسٹ اینڈ فیوریئس موویز کی چوتھی قسط میں R34 اسکائی لائن GT-R V-اسپیک II چلائی تھی۔ پال واکر کی اسکائی لینڈ 1.3 ملین یوروز میں فروخت ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ V-اسپیک II نور کو فاسٹ اینڈ فیوریئس دیکھنے والے اور R34 اسکائی لائن GT-R کے ریسنگ سے تعلق کو سمجھنے والے لوگوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔ ٹاپ آف دی لائن R34 اسکائی لائن GT-R V-اسپیک Z-ٹیون شوقین افراد کو خوش کرنے کے لیے مزید آگے گئی ہے۔
Recommended for you: Honda Civic 1.5 VTEC Turbo Oriel launched in Pakistan