المدد۔۔۔۔المدد
اس مسلے کا کوئ حل۔۔۔؟؟
میرے پاس سوزوکی ایوری آٹو ماڈل 2009 ہے۔۔۔۔کچھ عرصہ پہلے اس کے ریڈی ایٹر میں مسلہ بننے کی وجہ سے انجن ہیٹ اپ ہو جاتا تھا۔۔۔دیڈی ایٹر مرمت کروایا لیکن گاڑی ہیٹ اپ ہو جاتی ۔۔۔پھر ریڈی ایٹر نیا رکھوایا۔۔(تھائی کول کمپنی کا)....انجن پھر بھی ہیٹ اپ ہو جاتا۔۔۔پھر مکمل انجن اوور ہال کروایا۔۔۔گاڑی بالکل اوکے ہو گی۔۔۔لیکن ایک نیا مسلہ بن گیا جس کا ابھی تک کوئ حل نہیں مل رہا کہ گاڑی ویسے درست ہے لیکن جب پارک کرتا ہوں تو اورفلو بوتل سے ریڈی ایٹر کا تقریباً سارا ہی پانی ریڈی ایٹر سے بوتل میں اور بوتل سے زمیں پہ۔۔۔۔تھرمو سٹیٹ وال بدلا۔۔۔ریڈی ایٹر ڈھکن 1۔1 کا جاپانی لگوایا۔۔۔غرض ہر طریقہ کر لیا لیکن جب گاڑی رکتی ہے تو پانی ابل رہا ہوتا ہے اور ریڈی ایٹر کے ڈھکن کے راستے اوورفلو بوتل میں اور وہاں سے زمین پر۔۔۔۔آخر مکینک بولا کہ اس کا پنکھا اس کی مطلوبہ ضرورت سے کم چلتا ہے اس لیے اس کو ڈائریکٹ کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔ریڈی ایٹر کا پنکھا ڈائریکٹ ہوا تو پانی کم ہونا اور ابلنا بند ہو چکا ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ میری گاڑی کا پنکھا آٹو میٹک پہ رہے اور پانی بھی نہ ابلے اور گاڑی گرم بھی نہ ہو ۔۔۔۔۔راہنمائ درکار ہے۔