Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/how-to-jump-start-a-car-a-great-tip-for-car-owners/?lang=ur
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جب کار کی بیٹری ڈیڈ ہو جائے یا اس میں بہت کم وولٹس ہوں تو اسے جمپ اسٹارٹ کیسے کریں گے۔ جمپ اسٹارٹنگ کے پروسس میں آپ کو دو گاڑیوں کو ایک ہائی ٹینشن وائر کے ذریعے جوڑنا ہوگا تاکہ لو بیٹری والی کار اسٹارٹ ہو سکے۔
پاکستان میں ECU الیکٹرانک کنٹرول ماڈیول کے ساتھ الیکٹرک کاریں مارکیٹ میں چھاتی جا رہی ہیں۔ ہمارے کئی صارفین نہیں جانتے کہ کار کو جمپ اسٹارٹ کیسے کرتے ہیں۔ پاک ویلز آپ کو بتائے گا کہ ان کاروں کو کس طرح صحیح سے جمپ اسٹارٹ کیا جاتا ہے۔
آپ پاک ویلز آٹو اسٹور سے انتہائی مناسب قیمت پر جمپ اسٹارٹ کٹ خرید بھی سکتے ہیں۔
جمپ اسٹارٹ کا پروسس:
سب سے پہلے آپ کو کار کی چابی ignition سے نکالنا ہوگی۔ یاد رکھیں کہ جب بھی آپ گاڑی میں کوئی الیکٹریکل کام کر رہے ہوں، تو تمام metal کی چیزیں اتار دیں جیسا کہ ہاتھ میں پہنی گھڑی اور انگوٹھی۔ metal الیکٹرک وائرز کو چھو سکتا ہے اور آپ کے ہاتھوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
وائرز کو connect کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ دونوں ٹرمینلز ٹائٹ اور صاف ہیں۔ آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ بڑا ٹرمینل پازیٹو ہوتا ہے، جبکہ چھوٹا نیگیٹو۔
#2d2d2d; font-size: 30px; text-transform: inherit;">
ہائی ٹینشن وائر کو کیسے جوڑیں:
کار کو جمپ اسٹارٹ کرنے کے لیے آپ کو ہائی ٹینشن وائر کی ضرورت ہوگی۔ کیبل کا لال رنگ کا clamp پازیٹو (پلس) ٹرمینل سے جڑے گا جبکہ کالے رنگ کی سائیڈ نیگیٹو (مائنس) ٹرمینل سے کنیکٹ ہوگی۔
سب سے پہلے آپ کرنٹ دینے والی کاار میں لال رنگ کے clamp کو پازیٹو ٹرمینل سے اور کالے رنگ کے clamp کو نیگیٹو ٹرمینل سے جوڑیں گے۔
پھر وائر کی دوسری سائیڈ پر لال کلپ کو پازیٹو ٹرمینل سے جوڑیں، لیکن کالے رنگ کے ٹرمینل کو اُس بیٹری میں نہ لگائیں جسے آپ چارج کرنا چاہتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈسچارجڈ بیٹری ہائیڈروجن گیس نکالنا شروع کر دیتی ہے، جو دھماکا خیز ہے اور اس سے حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے کالے رنگ کے clamp کو شاک-ایبزاربنگ بولٹس سے یا انجن کے کسی دوسرے مضبوط تار سے کنیکٹ کریں۔
اب لو بیٹری کے ساتھ کار کو اسٹارٹ کریں اور انجن کو 8 سے 10 منٹ تک چلاتے رہیں۔
ہائی ٹینشن وائر کو کس طرح نکالیں:
تاروں کو نکالنے کا پروسس لگانے کے عمل سے بالکل الٹ ہے۔ ڈیڈ بیٹری کا نیگیٹو ٹرمینل نکالیں اور اسے کسی پلاسٹک کوَر/جگہ پر رکھیں۔ پھر چارجڈ بیٹری کا نیگیٹو clamp نکالیں اور اسے بھی کسی پلاسٹک کوَر پر رکھ دیں۔
اگلے مرحلے میں ڈسچارجڈ بیٹری کا پازیٹو clamp نکالیں، چارجڈ بیٹری کے ساتھ بھی ایسا کریں اور پورا وائر زمین پر رکھ دیں۔
اضافی ٹپ:
چند کیسز میں چارجڈ بیٹری کا ڈرائیور دوسری گاڑی کو چارج کرنے کے لیے زیادہ ریس دیتا ہے، جو ٹھیک نہیں ہے۔ اصل میں اگر بیٹری نارمل ریس پر چارج نہ ہو رہی ہو تو آپ کو چارجڈ کار کے RPM کو 2,000 سے اوپر لے جانا ہوگا، اور پھر ان چارجڈ بیٹری کو اسٹارٹ کرنا ہوگا، تب یہ مسئلہ حل ہوگا۔
وڈیو یہاں دیکھیں: