تعارف: میرا نام ہارون الرشید تعلق لاہور سے ہے۔ گورنمنٹ جاب کرتا ہوں، دوسرا میرا ماموں زاد بھائی وسیم جس کا قصور میں پرائیویٹ سکول ہے، تیسری خالہ زاد بھائی احمد جس کا تعلق بھی قصور کے ایک گاؤں سے ہے۔ احمد اے سی اور ریفریجریٹر کا کام کرتا ہے بہت ہنس مکھ انسان۔ارادہ تو چار کزنز کے جانے کا تھا لیکن چوتھے کزنز ارسلا ن کو آخری وقت میں گھر والوں سے اجازت نہ ملی۔ ساری خریداری چار افراد کو مد نظر رکھ کر کی گئی تھی اور ٹور بھی 12 سے 15 دن کا تھا جس کے لئے خریدا گیا سامان وافر تھا لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے ٹور پروگرام کے مطابق مکمل نہ ہو سکا اور آدھے سے زیا دہ سامان بچ گیا جس کو میں نے اپنے فوری طور پر فیملی کے ساتھ کئے گئے ٹور میں استعمال کیالیکن پھر بھی بچ گیا۔
دائیں طرف احمد,درمیان میں وسیم اور بائیں طرف میں۔ گھر سے روانگی کے وقت لی گئی تصویر اور گاڑی کے اوپر بیٹھا ہوا میرا 18 ماہ کا بیٹا۔
