آپکی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ میں کوئی پروفیشنل رائٹر نہیں ہوں۔ بس جو کچھ وہاں دیکھا محسوس کیا اسے اپنے الفاظ میں سادہ طریقے سے بیان کر دیا۔ اپنی طرف سے پوری کوشش کی اپنے علم اور مشاہدے کے مطابق پڑھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات دے سکوں۔ دوسرا ان علاقوں میں جانے سے پہلے انسان کوشش کرے کہ اپنے تمام ضروری کاموں سے نمٹ کر جائے اور ذہن میں یہ بھی رکھ کر جائے کہ اتنے دن کا ٹور ہے گھر سے دور رہنا ہے تاکہ ہوم سکنس کا شکار نہ ہوں ۔ لیکن بعض اوقات معاملات اپنے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور اپنی پسند نا پسند کی بجائے دوسروں کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔