Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/ur/beggar-gifts-his-wife-bike-worth-inr-90000/
بھارت کی مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے بھکاری نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو 90000 بھارتی روپے مالیت کی چھوٹی موٹر سائیکل تحفے میں دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ امرواڑہ گاؤں میں پیش آیا جہاں سنتوش ساہو نامی بھکاری نے اپنی بیوی کو ایک موپڈ یعنی چھوٹی موٹر سائیکل تحفے میں دی۔
ساہو ایک معذور شخص ہے اور ٹرائی سائیکل پر پیسے مانگتا ہے۔ ساہو اور اس کی بیوی، مُنّی ساہو اکٹھے بھیک مانگتے ہیں۔ سڑکوں پر ہونے والے خوفناک حالات اور حادثوں کی وجہ سے اس کی بیوی کبھی کبھار ساہو کی گاڑی کو دھکیلنے کی کوشش میں گر پڑتی ہے۔ لہذا، مُنی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ساہو نے اسے ایک بائک گفٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
https://twitter.com/ANI_MP_CG_RJ/status/1528946799808876544
Video Credits: ANI
یہ جوڑا بس سٹینڈز، مسجدوں اور مندروں میں بھیک مانگتا ہے اور 400 روپے روزانہ تک کماتا۔ اس کے باوجود، ساہو نے اپنی بیوی کے لیے موٹر سائیکل خریدنے کے لیے ہر روز بچت شروع کی۔ اب یہ دونوں شہر کے گرد اپنی نئی گاڑی پر بھیک مانگتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ اب وہ دوسرے شہروں میں بھی سفر کر سکتے ہیں۔