Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/ur/new-honda-cg-125-honda-cg-125-se-launched-with-these-changes/
چند روز قبل اٹلس ہنڈا نے سی ڈی 70 کا نیا ماڈل لانچ کیا اور اس میں سب سے بڑی تبدیلی اس کے سٹیکرز میں کی گئی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ سال کمپنی نے بائک میں 101 تبدیلیاں کی تھیں لیکن اس سال صرف سٹیکر تبدیل کیا گیا ہے۔ رواں سال کمپنی نے ہنڈا سی جی 125 اور ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کے نئے ماڈلز لانچ کیے ہیں۔
ہنڈا سی جی 125 2023
ہنڈا سی جی 125 جو کہ پاکستان کی پسندیدہ اور مشہور بائکس میں سے ایک ہے، میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ بائک کا سٹیکر تبدیل کیا گیا ہے، جیسا کہ ہنڈا سی ڈی 70 کا سٹیکر تبدیل کرتے ہوئے نیلے اور سبز رنگ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ہنڈا سی جی 125 کے سٹیکر میں بھی دو نئے رنگوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دیگر فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
- 4 سٹروک OHV ائیر کولڈ انجن
- 4 سپیڈ کانسٹینٹ ٹرانسمشن
- کِک سٹارٹ سٹارٹنگ
- رولر چین
- 2 لیٹر پیٹرول کپیسٹی (ریزرو: 2 لیٹر)
- 1204 ملی میٹر وہیل بیس
- 100 کلوگرام ڈرائی ویٹ
بائک کی موجودہ قیمت
179900 روپے ہے۔

ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن
سی جی 125 سپیشل ایڈیشن میں بھی سٹیکر تبدیل کیا گیا ہے، یہ وہی سٹیکر ہے جو سپیشل ایڈیشن کے پہلے ماڈل میں دیا گیا۔ اس کے علاوہ سی جی سبز رنگ میں لکھا گیا ہے جو کہ ایک نیا اضافہ ہے۔
اگر آپ اٹلس ہنڈا کی ویب سائیٹ پر اس کی تصویر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پیٹرول ٹینک کا رنگ میٹ بلیک ہے جبکہ اصل رنگ کی تصاویر یہ ہیں۔
[gallery bgs_gallery_type="slider" ids="167815,167817,167819"]
سپیشل فیچرز میں دئیے گئے اضافی فیچرز یہ ہیں:
- سیلف سٹارٹ
- 5 سپیڈ کانسٹینٹ میش ٹرانسمشن
- 8 ملی میٹرا اضافی وہیل بیس (1212 ملی میٹر)
اس بائیک کی قیمت
210900 روپے ہیں۔
بائک کے ان دونوں ماڈلز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہارکریں۔