Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/urdu-ciaz-smashes-critics-right-after-its-launch/
پاک سوزوکی نے سوزوکی سیاز کی لانچ سے اعلی معیار قائم کیا، مسابقتی قیمت کے ساتھ اس گاڑی کو پیش کرنے کا مقصد اپنے حریفوں کو چیلنج کرنا تھا۔ ہم نے پچھلے چند ماہ میں پاک سوزوکی کے برتاو میں تبدیلی دیکھی ہے۔ پہلے سوزوکی وتارا کے لانچ سے کپمنی کا ہائی اینڈ گاڑی متعارف کروانا اور اب سوزوکی سیاز کا لانچ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاک سوزوکی واقعی میں اپنی پروڈکشن لائن اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔ ناقدین کا پھر بھی یہ کہنا ہے کہ یہ گاڑی دن کی روشنی نہ دیکھ سکے گی کیوںکہ یہ اس کی قیمت جتنی ویلیو نہیں رکھتی اور اس میں جدید ضروریات کی چیزیں جیسا کہ پارکنگ اسسٹنٹ کیمرہ اور الائے رم بھی موجود نہیں ہیں۔ لیکن پاکستانی عوام کا اس گاڑی کے لیے ردعمل بالکل متضاد ہے۔ کیسے؟ کل ہی پاک وہیلز کے ایک کمیونٹی میمبر نے پوسٹ کیا کہ پاک سوزوکی سیاز کے لانچ کے فورأ بعد چند گھنٹوں میں ہی اس گاڑی کے 760 یونٹ بیچ چکی ہے۔ جب کہ یہ حقیقت سے بہت دور کا فگر ہے۔
جب عوام کی اس رائے کہ سوزوکی نے ایک دن میں 760 سیاز گاڑیاں بیچی کی اندرونی کہانی جاننے کے لیے ہم نے کمپنی کے آفیسر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ لوگ ہماری سٹریٹجی اور نئی پروڈکٹ کو پسند کر رہے ہیں مگر 760 گاڑیاں بیچنے کا فگر درست نہیں ہے۔ بنیادی طور پر ہمیں بہت مثبت فیڈ بیک ملا اور سوزوکی سیاز کے لانچ کے فورأ بعد ہم نے انتہائی اچھی سیل حاصل کی۔ حقیقت پھر بھی یہی ہے کہ کمپنی اپنی تمام طاقت نئی پروڈکٹ متعارف کروانے اور صارفین کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے بہترین آفٹر سیل سروسز فراہم کرنے پر لگا رہی ہے۔