سر سبز پہاڑوں پر بنے ہوئے گھروں کی خوبصورتی بھی اپنی مثال آپ تھی۔ سڑک کے کنارے پر جگہ جگہ لوگوں نے شہد کی مکھیوں کو پالنے والے ڈبے رکھے ہوئے تھے اور وہ لوگ سڑک کنارے اپنے سٹال لگا کر شہد بیچ رہے تھے۔ بائیک پر سفر کرنے والے دوست ایسی جگہوں سے گزرتے ہوئے زیادہ احتیاط کریں کیونکہ ایسی جگہوں پر آپ کو بہت سے شہد کی مکھیاں اڑتی ہوئیں نظر آتیں ہیں۔ شہد تو بہت میٹھا ہوتا ہے لیکن انکا ڈنک اتنا ہی کڑوا ہوتا ہے۔