ناران کے بعد دریا کے درمیان کئی جزیرہ نما جگہیں بھی نظر آتی ہیں۔ ان میں سے چند تو ایسی بھی ہیں کہ آسانی سے وہاں جایا جا سکتا ہے اور مقامی لوگوں نے وہاں چھوٹے موٹے سٹال بھی لگا رکھے تھے بلکہ پچھلی دفعہ تو میں نے وہاں ایک آدھ سفری ٹینٹ بھی لگا دیکھا تھا۔ لیکن رات کو وہاں ٹینٹ لگا کر سونا خطرناک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ تیزبارش اور طوفان کی صورت میں دریا چڑھ بھی سکتا ہے۔