اچانک مجھے خیال آیا کہ ہم ٹینٹ کی میخیں تو جہاں ٹینٹ لگا یا تھا وہیں بھول آئے۔ اسلئے گاڑی میں ہی بیٹھے ہوئے اس جگہ پہنچے لیکن گاڑی کو کچے راستے میں اتارنے کا رسک نہیں لے سکتے تھے ۔ چھتری کا پہلا فائدہ یہاں ہی ہو گیا۔ میں نے چھتری لی اور گاڑی سے اتر کر کیمپ سائٹ کی طرف روانہ ہو گیا۔ شکر ہے کہ میخیں آرام سے مل گئیں کیونکہ میں نے وہ ایک پتھر پر رکھ دیں تھیں اور ابھی تک وہاں کوئی آمدو رفت نظر نہیں آ رہی تھی۔ بہاولپور اور بلوچستان والے ابھی تک آرام فرما رہے تھے۔