اگر آپ ناران سے گلگت جا رہے ہیں تو ناران سے پہلے بالاکوٹ وغیرہ سے ٹینکی فل کروالیں اور اس کے بعد جب چلاس سے آگے شاہراہ قراقرم پر چڑھیں تو چند کلومیٹر چلنے کے بعد پی ایس او پمپ آتا ہے۔ 2016 میں جب میں نے اس سے فیول ڈلوایا تو اچھا تھا لیکن 2017 میں کچھ مسئلہ تھا اور گاڑی ناکنگ کر رہی تھی۔ اگر آپ وہاں سے فیول نہیں ڈلوانا چاہتے تو تقریبا 70 سے 100 کلومیٹر آگے جگلوٹ میں لیفٹ سائیڈ پر اٹک کا پمپ آتا ہے اس کا فیول بھی اچھا تھا۔ ایک پی ایس او کا پمپ علی آباد میں ہے وہ بھی ٹھیک ہے۔ لیکن بھائی ایک بات ہے ۔ ہر پمپ پر ہمیشہ ایک جیسی صورتحال نہیں رہتی۔ اس کا انحصار فیول کی اس سپلائی پر ہے جو پیچھے سے آتی ہے ورنہ جان بوجھ کرہلکی کوالٹی سے کوئی پمپ اپنے کسٹمر خراب کرنے کی نہیں سوچے گا۔ فیول کی مقدار کم ڈالنے کا الگ ایشو ہے۔