جب پہاڑی حسینہ دیدار کروانے کیلئے نہ مانی تو ہم بھی اس سے مایوس ہو کر نماز پڑھنے کیلئے چلے گئے۔راستے میں ایک مقامی شخص چھابڑی رکھ کر خوبانی بیچ رہا تھا ۔ سورپے کی ایک کلو سے زیادہ خوبانیاں لیں اور ٹھنڈا کرنے کیلئے ان کے شاپر میں چشمے کا ٹھنڈا پانی ڈال دیا اور ایک جگہ پر لٹکا دیا تاکہ نماز سے فارغ ہو کر ٹھنڈی خوبانیوں سے شکم سیری کی جا سکے۔ ہوٹل کے لان سے کچھ آگے دائیں طرف کچھ بلندی پر واش روم کا بھی انتظام تھا اور ساتھ ہی ایک کھلی جگہ پر نماز کیلئے صفیں بھی بچھی ہوئیں تھیں۔