جس طرح پاکستان کےلوگ خنجراب با رڈر کو دیکھنے آئے ہوئے تھے اسی طرح چین کےلوگ بھی آئے ہوئےتھے۔ ہماری طرف پولز ربن لگے ہوئے تھے تاکہ کوئی ان سے آگے نہ جا سکے جبکہ کچھ فاصلے کے بعد چین کی طرف لوہے کے سلائیدنگ جنگلے لگے ہوئے تھے۔ پہلے یہ سب کچھ نہیں ہوتا تھادونوں طرف کے لوگ ایک ساتھ کھڑے ہو کر سیلفیاں بنواتے اور اس عمارت تک بھی چلے جاتے تھے۔ لیکن اب حالات بدل گئے ہیں ۔ پھریہ فاصلہ دونوں طرف کےعوام کے دلوں سے محبت نہیں نکال سکا۔ دونو ں طرف کےلوگ ایک دوسرے کو دیکھ کرہاتھ ہلا رہے تھے۔ پاکستان زندہ باد، چین زندہ باد اور پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگ رہے تھے ۔ایک دوسرے کی زبان تو سمجھ نہیں آتی لیکن محبت کے جذبوں کی زبان ایسی زبان ہےجسکو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ لوگ ایکدوسرے کو ہاتھ ہلا کر ہائے ہائے بول رہے تھے۔
