اسلام علیکم
بھائیوں میں اپنے گھر میں سولر سسٹم لگانے جارہا ہوں... میں 12 وولٹ کا سسٹم لگانا چاہتا ہوں.
فلوقت میرے پاس ایک 30واٹ کا سولر پینل ہے اور ایک 120 واٹ کا سولر پینل ہے.. ایک ڈرائی بیٹری ہے 55AH کی. آرام باغ کراچی سے میں دو عدد پنکھے لایا ہوں جو کہ دکاندار نے 12 وولٹ اور 2 ایمپئر کے بتائے ہیں... میرا دو اور خریدنے کا ارادہ ہے.... یہ پنکھے جگاڑ کر کے بنائے گئے ہیں.
فلحال میرا ارادہ ان 4 پنکھوں کو چلانا ہے... مجھ کتنے سولر پینل اور کتنی ایمپئر کی بیٹریاں چاہیے ہوں گی کہ میں یہ چار پنکھے 24 گھنٹے چلا سکوں؟
چوں کہ میرا ایک پنکھا 2 ایمپئر کا ہے تو یہ تقریباً 24 واٹ ہوگیا. 4 پنکھوں کا ٹوٹل واٹیج 96 واٹ ہوگیا...
واضح رہے کہ ایمپئر مجھ کو کنفرم نہیں ہیں، بس دکاندار کی زبان پر بھروسہ کیا ہے...
چارج کنٹرولر بھی خریدنا ہے ابھی میں نے.....

Sent from my SM-G530F using Tapatalk