ایک غزل کبھی اخبار میں پڑھی تھی
شاعر کا نام یاد نہیں ۔۔۔
اس کے چند شعر یاد رہے ۔۔
اگر کسی کو پتہ ہو تو شاعر کا نام اور پوری غزل اس محفل اردو کی زینت ضرور بنادے
شکر گزار ہوں گا۔
اک شخص جس میں چاند کا پر تو لگا مجھے
پھر اس کو آسمان بہت دور لے گیا
گم کردہ راہ تھے تو کوئی فاصلہ نہ تھا
منزل کا اک نشان بہت دور لے گیا
تھی چلچلاتی دھوپ تو منزل قریب تھی
ٹہرے تو سائبان بہت دور لے گیا
Sent from my iPhone using PW Forums