Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/ur/photos-hyundai-tucson-2022-spotted-in-lahore/
چند ہفتے قبل، کیا لکی موٹرز کی دو گاڑیاں ڈیلرشپس پر ڈسپلے کی گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کے پاس ان دو گاڑیوں یعنی کیا سٹنگر اور نیرو ای وی کو لانچ کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے، لیکن سست مارکیٹ کی وجہ سے کمپنی نے صارفین کی توجہ اپنی ڈیلرشپس کی جانب مبذول کروانے کیلئے ایسا کیا ہے اور اب کِیا کی حریف کمپنی ہیوانڈائی کی ایک نئی کار لاہور میں دیکھی گئی ہے۔
ہیونڈائی ٹوسان 2022
کل کراس اوور SUV ہیوںڈائی
ٹوسان 2022 کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں۔ ان دھندلی تصاویر میں، آپ کار کے ایل ای ڈی بریک لیمپ، ریئر ڈفیوزر اور گرل دیکھ سکتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ گاڑی روف باکس بھی نظر آ رہا ہے جو کہ اونر ںے شاید اپنی سہولت کے لیے نصب کیا ہے۔ پاکستان میں دیکھی گئی نئی ہیونڈائی ٹوسان کی تصاویر یہ ہیں۔
[gallery bgs_gallery_type="slider" ids="171991,171993,171995,171997"]
اور اگر آپ MTIM ویب سائٹ پر رجسٹریشن نمبر تلاش کرتے ہیں، تو آپ کو ایک پیغام ملے گا کہ اس کار کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ لہذا، مالک کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں.
کیا نئی ٹوسان پاکستان میں آ رہی ہے؟
اگر ہم موجودہ مارکیٹ کے رجحانات اور صورت حال پر نظر ڈالیں تو یہ اندازہ لگانا آسان ہو جائے گا کہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ نشاط موٹرز جلد ہی پاکستان میں نئی ہیونڈائی ٹوسان لانچ کرے گی۔ ممکن ہے کہ کسی نے خاص طور پر یہ گاڑی امپورٹ کی ہو جو تصاویر میں نظر آ رہی ہے اور یہ ٹیسٹ یوںٹ نہیں ہے۔
اس بارے ہم نے ہیونڈائی نشاط موٹرز سے اس بارے میں ان کا بیان لینے کے لیے رابطہ کیا۔ کمپنی نے اس مضمون کی اشاعت تک ہمیں کوئی جواب نہیں دیا۔ جیسے ہی ہمیں کوئی جواب ملے گا ہم کمپنی کا جواب شامل کر دیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں یہ گاڑی لانچ کر دی گئی ہے جس کے فیچرز اور دیگر خصوصیات آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا، پاکستان میں 2023 میں لانچ ہونے والی ممکنہ کار کی فہرست یہاں ہے۔ فہرست پڑھیں اور ہمیں بتائیں کہ کیا کوئی ایسی گاڑی تو نہیں ہے جو اس فہرست میں نہیں دی گئی۔ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔