السلام علیکم
آپ کے اور عبدالوحید طارق صاحب کے سفرنامے پڑھتے پڑھتے بندہ حقیقت میں خود کو آپ کا شریک سفر محسوس کرنا شروع ہوجاتا ہے.
آپ دونوں دوستوں کے سفر نامے پڑھ کر مجھے بھی سیاحت کا شوق پیدا ہوا جسے پورا کرنے کے لئے پچھلے سال ناران اور وادی نیلم سے ہوکرآیا ہوں اور پچھلے ماہ ہی ایوبیہ اور گرد نواح کی سیر کا لطف اٹھا چکا ہوں
آپ کا مفصل انداز بیاں بہت پسند آیا اللہ مزید فصاحت دے اور آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے.
میں رائیونڈ سے ہوں اور حسین اتفاق دیکھئے کہ آپ کے شریک سفر عبدالرحمن ثانی میرے اچھے خاصے واقف کار ہیں امید ہے ہماری بالمشافہ ملاقات بھی جلد ہی ہوگی اور آپ کے اگلے دورے میں بذریعہ ثانی آپ کی ہم رکابی کا شرف بھی نصیب ہوگا.
ان شاءاللہ
@awtkhan