نماز سے فارغ ہو کر گردو پیش کے نظاروں میں کھو گیا ۔ منہ سے سبحان اللہ کی آوازیں نکل رہیں تھیں اور ساتھ ساتھ ہی موبائل کا کیمرہ بھی مصروف تھا۔ کبھی نظر لیڈی فنگر چوٹی کی طرف اٹھتی اور کبھی نگاہوں کو راکا پوشی اپنی طرف کھینچ لیتی۔ کبھی لیڈی فنگر کے دائیں اور بائیں طرف والی چوٹیاں داد دینے پر مجبور کر دیتیں اور کبھی ایگل راک والی پہاڑی کے پیچھے نظر آنے والے گولڈن پہاڑ توجہ کا مرکز بن جاتے اور جب نظر نشیب کی طرف جاتی تو وادی ہنزہ کے نظارے گرفت میں لے لیتے۔ سمجھ ہی نہیں آتی کہ بندہ اپنی توجہ کہاں مرکوز کرے۔