تالاب کے ساتھ ہی مقامی لوگ گاڑیاں دھونے میں مصروف تھے۔ اس مقصد کیلئے وہ ایک پائپ کو چشمے کی بلندی سے لیکر آتے اور پانی نیچے آتے آتے سروس اسٹیشن کی طرح پریشر بنا لیتا تھا۔ یعنی بغیر پمپ اور موٹر کے زوردار پریشر۔ وہ گاڑی دھونے کا 100 روپیہ لے رہے تھے۔ لیکن ہمیں ابھی اس کی ضرورت نہیں تھی۔