چلت کی طرف مڑنے والے راستے سے کچھ آگے پی ۔ایس۔او کا پمپ نظر آیا ۔ فیول گیج کے مطابق ابھی گاڑی میں آدھی ٹینکی سے بھی زیادہ فیول تھا لیکن ہماری کوشش ہوتی تھی کہ جہاں بھی کچھ ٹینکی خالی ہوتی ہم فیول ڈلوا لیتے تھے تاکہ کہیں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لہذا پٹرول پمپ کا رخ کیا۔میٹر ریڈنگ 31118 ۔ پٹرول کا ریٹ 64.27 روپے تھا۔ 500 روپے کا 7.79 لٹر پٹرول ڈلوانے پر ٹینکی فل ہو گئی ۔ پچھلی فیول فلنگ کے بعد اب تک ہم نے 167 کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا ۔ اس لحاظ سے فیول ایوریج 21.43 کلومیٹر فی لٹر تھی۔ ماشاء اللہ ویگن آر ہماری جیب کا بہت خیال رکھ رہی تھی۔