شاہراہ قراقرم کے بلدار اور اوپر کی طرف بلند ہوتے راستوں کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے سفر جاری تھا۔ آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ سبزے کی مقدار میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ اب تو پہاڑوں کے پیچھے سر اٹھائے برفپوش چوٹیاں بھی بآ سانی نظر آ رہیں تھیں۔کہیں وہ چوٹیاں بالکل واضح نظر آتیں تھیں اور کہیں وہ دھند اور بادلوں کا نقاب اوڑھے ہوئے تھیں۔

