نئی ہنڈا سی جی 125 قسطوں پر کیسے حاصل کریں؟

1 5,418

اٹلس ہںڈا کی جانب سے نئی ہنڈا سی جی 125 لانچ کر دی گئی ہے جس نے مارکیٹ میں صارفین کیلئے نیا جوش و خروش پیدا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ابھی بائک کا نیا ماڈل لانچ ہوئے مشکل سے ڈیڑھ ہفتہ ہوا ہے کہ نئی بائک سے متعلق دو اپڈیٹس بھی آ چکی ہیں۔

جس میں سب سے پہلے یہ کہ بائک کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے اور دوسری اپ ڈیٹ یہ کہ اگر آپ نئی سی جی 125 حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق آپ نئی بائک آسانی سے قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

آفر سے متعلق تفصیلات

اگر آپ یہ آفر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا میزان بینک کا کریڈٹ کارڈ ہولڈر ہونا لازمی ہے کیونکہ یہ بینک ‘میزان اپنی بائک’ پروگرام کے تحت نئی ہنڈا سی جی 125 آپ کو قسطوں پر حاصل کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔ مزید فوائد کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

  • رِبا سے پاک
  • موٹر سائیکل کی ملکیت
  • آسان آقساط
  • 15 فیصد ڈاؤن پیمنٹ

اس پروگرام کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک نمایاں طور کم ڈاؤن پیمنٹ ہے جو کہ 15% ہے۔ یہ آپ کو بغیر کسی مالی بوجھ کے بائک خریدنے کے قابل بناتا ہے۔

مزید برآں، آسان ماہانہ اقساط ہنڈا CG 125 حاصل کرنے کیلئے آپ کے مالی معاملات کو آسان بناتی ہے۔

کم ڈاؤن پیمنٹ اور آسان ماہانہ اقساط کے ساتھ آپ کا ہنڈا CG 125 کی ملکیت کا خواب اب پورا ہو سکتا ہے۔ تو انتظار کیوں؟ میزان اپنی بائیک پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی ہنڈا سی جی 125 کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کریں۔

کیا آپ ہنڈا سی جی 125 کے لیے اس بہترین آفر سے فائدہ اٹھانے جا رہے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.