اٹک پیٹرولیم کا ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز لگانے کا فیصلہ

0 1,681

اٹک پیٹرولیم نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے ملک بھر میں EV چارجنگ سٹیشنز کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار نقل و حمل کی طرف منتقلی کی کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

اٹک پیٹرولیم کا EV انفراسٹرکچر کے لیے عزم ان کے حالیہ اقدامات سے واضح ہے۔ پیٹرویم کمپنی نے پہلے ہی تین 180 کلو واٹ کے تیز رفتار EV چارجنگ سسٹمز کو اہم مقامات پر نصب کیا ہے۔

کمپنی کا مقصد اس نیٹ ورک کو ملک بھر میں مزید وسعت دینا ہے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیاں چارج کرنے میں آسانی ہو۔ چارجنگ سٹیشنز کی دستیابی میں اضافہ کر کے اٹک پیٹرولیم صاف فضا کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

EV چارجنگ نیٹ ورک کی توسیع

اٹک پیٹرولیم کے اس نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ان کے DC فاسٹ الیکٹرک وہیکل چارجنگ نیٹ ورک کی موٹر وے سروس ایریاز کے ساتھ توسیع ہے۔ یہ خاص طور پر لمبے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مفید ثابت ہوگا، جو انہیں چارجنگ کے آسان آپشنز فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ اٹک پیٹرولیم نے اسلام آباد کلب، گیریژن فلنگ اسٹیشن اور حسن پیٹرولیم میں EV چارجنگ کی سہولتیں کامیابی سے نصب اور فعال کی ہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز کے علاوہ اٹک پیٹرولیم دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ وہ اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور سٹوریج کو آن گرِڈ سولر سسٹمز پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، اٹک پیٹرولیم راولپنڈی میں ایک LPG سٹوریج اور فِلنگ پلانٹ بھی قائم کر رہا ہے جو خطے میں لیکویڈ پیٹرولیم گیس کی دستیابی میں اضافہ کرے گا۔

پاکستان میں EV چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع ایک صاف اور پائیدار مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ حکومت کے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور فوسل فیولز پر انحصار کم کرنے کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔

آپ اٹک پیٹرولیم کے اس حالیہ اقدام کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.