پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں – جنوری 2020 بمقابلہ دسمبر 2023
سال 2023 کا آغاز صارفین کے لیے ایک مشکل دور تھا، کیونکہ تمام کمپنیوں سال کے آغاز یعنی جنوری میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ کار کمپنیز کو یہ فیصلہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی انوینٹری اور امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے لینا پڑا۔
جیسا کہ اب 2023 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، ہم نے گزشتہ 11 ماہ میں گاڑیوں کی قیمتوں ہونے والے اضافے پر تفصیلی بلاگ لکھا ہے۔
ذیل میں ان کمپنیوں کی فہرست ہے جنہوں نے قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافہ کیا۔
ٹویوٹا کار کی قیمتیں
رواں سال گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا۔ ہر دو سے تین ماہ کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا۔ اس دوران قیمتوں میں اضافے کی وجہ انٹرنیشنل سپلائی چین میں رکاوٹ ہے جس نے پوری آٹو موٹیو انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔