ہنڈا ویزل 2021 تمام بی سیگمنٹ SUVs پر بازی لے گئی
پاک ویلرز! کیا آپ نے نئی ہںڈا ویزل 2021 دیکھی ہے؟ ہنڈا نے تھرڈ جنریشن ویزل اپنی ہوم مارکیٹ جاپان میں لانچ کی ہے۔ پاک ویلز اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اِس گاڑی کا بھی فرسٹ لُک ریوئیو لے کر آیا ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن:
نئی ویزل 2021 میں جدید HEV ہائبرڈ ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ پاور ٹرین دو الیکٹرک موٹرز پر مشتمل ہے جو گاڑی کو چلاتی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 1500 سی سی انجن بھی دیا گیا ہے جو جنریٹر کا کردار ادا کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر مدد بھی کرتا ہے۔
ہنڈا جاپان کے مطابق ویزل 2021 کی فیول ایوریج 25 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ گاڑی کی یہ بہترین فیول ایوریج ہائبرڈ پاور ٹرین کی وجہ سے ملتی ہے۔
نئی ہنڈا ویزل میں CVT کی جگہ سیکنڈ جنریش ہنڈا ویلز کا 7 سپیڈ DCT گئیر باکس دیا گیا ہے۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہ دیکھنے میں کافی پر کشش ہے جس کا ڈیزائن ماڈرن یورپین اور چینی SUVs سے کاپی کیا گیا ہے۔
گاڑی کے فلیٹ ہُڈ پر دو بالکل سیدھی کریکٹر لائنز نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ رنگین فرنٹ گرِل پر بلیو آؤٹ لائن کے ساتھ لوگو نظر آتا ہے۔ یہاں لوگو کی بلیو آؤٹ لائن ظاہر کرتی ہے کہ یہ ایک ہائبرڈ وہیکل ہے۔ یہاں آپ کو بمپر کےساتھ جڑی ہنی کامبڈ گرِل نظر آئے گی۔ DRLs، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور فوگ لائٹس مزید ایسے فیچرز ہیں جو آپ کو گاڑی کے فرنٹ پر نظر آئیں گے۔
سائیڈ پروفائل پر ںظر ڈالی جائے تو یہاں آپ کو خوبصورت ڈائمنڈ کٹ 18 انچ ک الائے ویلز نظر آئیں گے جو اِس ایس یو وی کو بہترین شکل دیتے ہیں۔ نئی ہںڈا ویزل میں کسی بھی طرز کے اضافی کروز((curves نہین دئیے گئے بلکہ صرف ایک سیدھی ویسٹ لائن (waistline) دی گئی جو کافی خوبصورت نظر آتی ہے۔ رنگین سائیڈ مررز سائز میں کافی بڑے ہیں اور گاڑی کے دروازوں کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں۔ ایک 360 لین واچ کیمر جسے ہنڈا سینسنگ بھی کہا جاتا ہے، ان آئینوں کے نیچے چھپا ہوا ہے۔ کلاسک ویزل سٹائل میں بیک ڈو ہینڈلز ونڈوز کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ سلوپنگ بیک روف لائن گاڑی کے عقب تک جاتی ہے جس کے اوپر شارک فن اینٹینا بھی دیا گیا ہے۔
گاڑی کے پیچھے لائٹ بار کے ساتھ ڈاٹڈ LED ٹیل لیمپس نظر آتے ہیں جہاں ہنڈا کا لوگو بھی دیا گیا ہے۔ پارکنگ سینسرز بمپر کے پیانو بلیک رنگ میں چھپائے گئے ہیں۔ فرنٹ کی طرح پچھلی سائیڈ پر بھی ایلومینیم کلیڈنگ کے ساتھ دو ریفلیکٹرز دئیے گئے ہیں۔
اس بی سیگمنٹ ایس یو وی میں آٹو میٹک ٹرنک کافی بوٹ سپیس رکھتا ہے۔ ٹرنک میں dual ایل ای ڈی لائٹس، ایک ائیر پمپ اور ایک ٹائر ریپئیر کِٹ دی گئی ہے۔ گاڑی میں سپئیر ویل نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ آپ ٹرنک ہائیٹ کو اوپر دئیے گئے بٹن سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
انٹیرئیر
ہنڈا نے نئی ویزل میں ہر چیز کو صاف اور بہترین رکھتے ہوئے بہت سی نئی چیزوں کا اضافہ کیا ہے۔ یہ گاڑی پیسنجرز کو سفر کی ایک لگژری اور بہترین سہولت مہیا کرتی ہے۔
پش سٹارٹ بٹن سے گاڑی سٹارٹ ہوتی ہے جس کے ساتھ ہی 7 انچ کا ڈیجیٹل میٹر نظر آتا جس میں سپیڈومیٹر نظر آتا ہے۔ ڈرائیو اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل میٹر پر کوئی بھی معلومات دیکھ سکتا ہے۔ ادھر آپ کو لیدر میں لپٹا سٹیرنگ وہیل نظر آئے گا جس دائیں سائیڈ پر کروز کنٹرول اور ریڈار کنٹرول بٹنز جبکہ بائیں سائیڈ پر ملٹی میڈیا کنٹرول بٹنز اور پیڈل شفٹرز دئیے گئے ہیں۔ سٹیرنگ وہیل پر ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپِک ایڈجسٹمنٹ جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔
ڈرائیور کی دائیں سائیڈ پر L شکل کے ائیر وینٹس کے علاوہ کنٹرول نوب اور ونڈوز، ڈور لاکس اور ریٹریکٹیبل مررز کیلئے آٹومیٹل کنٹرول بٹنز دئیے گئے ہیں۔
گاڑی کا ڈیش بورڈ انتہائی صاف ستھرا نظر آتا ہے۔ یہاں اے سی وینٹس کے علاوہ 9 انچ کی انفوٹین منٹ سکرین بھی دی گئی ہے جس میں وائرلیس کار پلے اور وائرڈ اینڈرائیڈ کا آٹو فنکشن نظر آتا ہے۔ ٹچ سکرین کے نیچے ریڈیفائںڈ dual زون آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول سسٹم دیا گیا ہے۔ نیا ائیر کنڈیشننگ سسٹم ٹیکٹکائل نوبز رکھتا ہے جو نہ صرف دیکھنے میں اچھے لگ رہے ہیں بلکہ ان کا استعمال بھی کافی آسان ہے۔
گئیر باکس پر پیانو بلیک فِنِش کے ساتھ ایلومینیم لائننگ نظر آتی ہے۔ گئیر باکس کچھ خاص ماڈرن نہیں ہے لیکن یہ کار کے انٹیرئیر اور ایستھیٹِکس سے میچ کیا گیا ہے۔ یہاں موبائل فون کے لیے وائرلیس چارجنگ ڈاک اور دو USB ساکٹ بھی دئیے گئے ہیں۔ لیدر سے بنایا گیا سنٹرل کنسول میں ایک بہت ہی آرام دہ آرم ریسٹ اور دو سائز کے ایڈجسٹ ایبل کپ ہولڈرز نظر آتے ہیں۔ اِس گاڑی میں دیگر SUVs کی طرح چند حفاظتی فیچر بٹن بھی دئیے گئے ہیں۔ یہاں ڈرائیو موڈ کا بٹن سب سے دلچسپ چیز ہے جسے ہنڈا نے لیمبورگینی سے کاپی کیا گیا ہے۔
سیٹس سیمی لیدر اور فیبرک میٹریل سے بنائی گئی ہیں جو آرام دہ اور پر سکون ہیں۔ فرنٹ سیٹس مینوئلی ایڈجسٹیبل ہیں اور یہاں کافی ہیڈ اور لیگ روم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سلوپنگ بیک روف کی وجہ سے پچھلی نشستوں پر ہیڈ روم تھوڑا کم ہے۔
چونکہ جاپانی سن روف کے شوقین نہیں ہیں اس لیے ہنڈا ویزل کے اس جاپانی ماڈل میں پینورامک سن روف نہیں ہے۔
سیفٹی
نئی ہنڈا ویزل 2021 میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ جن میں 6 ائیر بیگز، اینٹی کولیژن، لین اسسٹ، لین کیپ اسسٹ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، ABS کے ساتھ الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوٹر سسٹم اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔
قیمت
امپورٹد جاپانی ہنڈا ویزل کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے۔
نئی ہںڈا ویزل کا ڈیزان ہنڈا کے روایتی ڈیزائنز سے کافی الگ ہے۔ سیکنڈ جنریشن میں کافی شارپ کٹس اور کروز (curves) نظر آتے ہیں جبکہ تھرڈ جنریشن کی شکل انتہائی پرکشش ہے۔