موٹروے پر سفر کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

0 1,211

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے کیلئے اہم خبر یہ ہے کہ 15 ستمبر 2021 سے قبل ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ موٹروے پر سفر نہیں کر سکتے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ تیار رہیں! 15 ستمبر سے قبل ویکیسن لگوائیں اور سرٹیفیکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معافی چاہتے ہیں، ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ موٹروے پر سفر نہیں کرسکتے۔

دریں اثنا، موٹروے پر سفر کرنے والے افراد کو اپنی پہلی ویکسین 30 ستمبر سے پہلے اور دوسری خوراک 30 اکتوبر تک لگوانا ہوگی۔

این ایچ اے نے اس پابندی کا اعلان ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث کیا ہے۔ پاکستان میں آج 4553 نئے کیسز اور 85 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، کیسز کی مثبت شرح 7.4 فیصد ہے۔ حکومت شہریوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ ویکیسن لگوائیں تاکہ جلد سے جلد اس بیماری سے چھٹکارا پایا جا سکے۔

رواں ہفتے حکومت نے 15 سے 16 سال کے نوجوانوں کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اب بیرون ملک سفر کے لیے مخصوص ممالک کے لیے مخصوص ویکسینیشن کی پیشکش کر رہی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سلطان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ویکسین کی ان خصوصی خوراکوں کے لیے کم سے کم معاوضہ لے گی۔

دریں اثناء حکومت نے فضائی سفر کی آخری تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسد عمر کے مطابق 30 ستمبر کے بعد ویکیسن نہ لگوانے والے کسی بھی فرد کو ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

کورونا اور آٹو انڈسٹری

دیگر صنعتوں کی طرح کورونا نے آٹو انڈسٹری کو بھی خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ رواں ہفتے کے اوائل میں ٹویوٹا گلوبل نے اپنی پیداوار میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ تمام کار کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کمی کی وجہ سے پاکستان میں گاڑیوں کی ڈٰلیوریز میں تاخیر کا سامنا ہے۔ ایم جی پاکستان، پروٹون پاکستان اور چنگان ماسٹر موٹرز سمیت بڑی کمپنیوں نے اس چپ کی کمی کو گاڑیوں کی تاخیر کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے شِپنگ اور خام مال کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں کاروں کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ جائیں گی کیونکہ چنگان پہلے ہی بڑے پیمانے پر قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر چکا ہے۔

این ایچ اے کے اس اعلان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.