سوزوکی نے 2021 میں 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں

0 8,268

سوزوکی گاڑیوں کی 2020 اور 2021 میں ہونے والی سیلز کی بات کریں تو سوزوکی پاکستان کی تین بڑی آٹو کمپنیز میں شامل ہے۔ اس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ تر ملک کی مڈل کلاس خریدتی ہے کیونکہ سوزوکی خاص طور پر چھوٹی ہیچ بیکس تیار کرتی ہے۔

لہذا، سیلز کے لحاظ سے سال 2021 سوزوکی کیلئے ایک بہترین سال رہا ہے کیونکہ رواں سال کمپنی نے گزشتہ سال کی نسبت سب سے زیادہ سیلز ریکارڈ کیں۔ ویگن آر کی سیلز میں 129 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ سال 2020 میں 6977 یونٹس کی نسبت 15949 یونٹس سیل کیے۔

دریں اثنا، سال بہ سال سیل میں 112 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال 49827 یونٹس جبکہ رواں سال 2021 میں 105483 یونٹس فروخت کیے۔

رواں سال سوزوکی گاڑیوں کی سیلز سے متعلق تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔ خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار جنوری سے نومبر تک کے ہیں کیونکہ دسمبر کی سیلز ابھی تک جاری نہیں ہوئیں۔

سوزوکی آلٹو سیلز

سوزوکی آلٹو کیلئے بھی یہ رواں سال 2021 بہترین رہا کیونکہ رواں سال مارچ میں گاڑیوں کی ماہ بہ ماہ سیل میں 437 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال مارچ میں یہ سیل 884 تھی۔

دریں اثنا، گاڑی کی سال بہ سال سیل میں 118 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ سال 20525 یونٹس بیچے جبکہ رواں یہ تعداد 44692 رہی۔

سوزوکی کلٹس سیلز

اب سوزوکی کی ایک اور ہیچ بیک کی بات کریں گے۔ گزشتہ سال جولائی میں اس گاڑی کے سب سے زیادہ 4213 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں کلٹس کے 1701 یونٹس فروخت ہوئے۔ یعنی رواں سال گاڑی کی سیل میں 148 فیصد اضافہ ہوا۔

سوزوکی ویگن آر

سوزوکی کی دیگر گاڑیوں کی طرح ویگن آر کی سیلز میں بھی بہترین اضافہد یکھا گیا۔ رواں سال مئی گاڑی کے سب سے زیادہ 1491 یونٹس سیل ہوئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 386 یونٹس فروخت ہوئے، یعنی گاڑی کی سیل میں 286 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سالانہ سیل کی بات کی جائے تو یہاں 129 فیصد اضافہ دیکھا۔ گزشتہ سال 6977 یونٹس کی نسبت رواں سال 15494 یونٹس سیل کیے گئے۔

سوزوکی بولان

رواں سال نومبر 2021 میں سوزوکی بولان کی سیلز میں 117 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ سال 1189 جبکہ رواں سال 5356 یونٹس فروخت کیے۔

سالانہ موازنے کی بات کی جائے تو گزشتہ سال سوزوکی بولان کے 5356 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ رواں سال یہ تعداد 9815 رہی، یعنی گاڑی کی سیل میں رواں سال 83 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوزوکی روای

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ماہ اکتوبر میں سوزوکی راوی کی سیل میں 398 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال اکتوبر میں گاڑی کے 287 یونٹس فروخت کیے جبکہ رواں سال اکتوبر میں یہ تعداد 1430 ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ موازنے کی بات کی جائے تو 11929 یونٹس کی سیل کے ساتھ گاڑی کی سالانہ فروخت میں 110 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6685 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.