رواں سال ٹویوٹا کی سیلز میں 19 فیصد کمی

0 3,006

اس آرٹیکل میں ہم ٹویوٹا انڈس موٹرز کی رواں سال ریکارڈ کی جانے والی سیلز کا موازنہ گزشتہ سال کی سیلز سے کریں گے۔

ٹویوٹا کاروں کی ٹوٹل سیلز یہ ہیں:

ٹوٹل سیلز

ٹویوٹا کے سئل زچارٹس کے مطابق، کمپنی نے سال 2022 میں 51945 یونٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 61922 تھی۔ یعنی کہ کمپنی نے سیلز میں 16 فیصد کمی دیکھی ہے۔

ٹویوٹا کرولا اور یارس کی سیلز

یہاں ہم پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ ٹویوٹا کاروں کرولا اور یارس کی سیلز پر روشنی ڈالیں گے۔ ٹویوٹا کی گاڑیاں اپنی مضبوطی اور اچھی آفٹرسیلز کی وجہ سے پاکستان بھر میں جانی جاتی ہیں۔

ٹویوٹا یارس مارچ 2020 میں لانچ کی گئی جو مئی 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار بن گئی لیکن اب امپورٹ پر لاگو پابندیوں کی وجہ سے کمپنی مشکلات کا شکار ہے۔

سال بہ سال سیلز کی بات کی جائے تو کرولا اور یارس کی سیلز میں 23 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔  کمپنی نے رواں سال 37588 یونٹس سیل کیے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 49353 تھی۔

ٹویوٹا فارچیونر اور ہائی لکس کی سیلز

ٹویوٹا فارچیونر اور ہائی لکس کی سیلز میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کمپنی نے رواں سال دونوں گاڑیوں کے 16379 یونٹس فروخت کیے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 13602 تھی اور حالیہ رپورٹس کے ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنا آپریشن دس دن کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

 

ہمیں امید یہ تمام اعداد و شمار آپ کو ملکی آٹو انڈسٹری کی موجودہ صورتحال سمجھنے میں مدد دیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.