رنبیر کپور نے 26 کروڑ کی لگژری کار بینٹلےکانٹینینٹل خرید لی

0 1,380

حال ہی میں، بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے اپنی بالکل نئی لگژری کار، بینٹلے کانٹینینٹل کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ ممبئی میں ہفتہ کی رات نوبیاہتا جوڑے جیکی بھگنانی اور رکُل پریت سنگھ سے ملنے کیلئے آںے والے رنبیر کپور کو اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نئی بینٹلے کار ڈرائیو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دنیا بھر میں مہنگی کاریں دولت کی علامت ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو ہوں، شاہ رخ خان ہوں، امبانی ہوں یا ویرات کوہلی، ہر کوئی اپنے گیراج کو ان لگژری  سے بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔

اسی طرح رنبیر کپور کی بات کریں تو ان کے پاس لینڈ روور رینج روور، آڈی A8  ایل، مرسیڈیز AMG جی 63 اور آڈی R8 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ بذات خود ایک کامیاب سٹار ہیں جن کے پاس لینڈ روور رینج روور ووگ، آڈی اے 6، بی ایم ڈبلیو 7 سیریز، آڈی Q5 اور ایک آڈی Q7 شامل ہیں۔

بینٹلے کانٹینینٹل

بینٹلی کانٹینینٹل جی ٹی یقینی طور پر اپنے ورلڈ کلاس انٹیرئیر اور لگژری ایکسٹیرئیر کے ساتھ ایک بہترین اور مہنگی ترین کار ہے۔ یہ دو دروازوں والی اور ہارڈ ٹاپ کنورٹیبل کار ہے۔ 22 انچ کے پہیے، ایلومینیم فرنٹ گرل، اور ایک پریمیم انٹیرئیر کے ساتھ یہ کسی لگژری کار سے کم نظر نہیں آتی۔

گاڑی میں بینٹلے کا سٹینڈرڈ ٹوئن-ٹربو V-8 انجن دیا گیا ہے جو اسے بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ یہ 4 لیٹر پاور مشین 542 ہارس پاور اور 4926 ٹارک پیدا کرتی ہے۔ یہ 3.4 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار رکھتی ہے۔ اس صورتحال میں گاڑی کی مائلیج پر بات کرنا بھی ایک عجیب لگتا ہے۔

انٹیرئیر اور کمفرٹ

جیسا کہ توقع کی گئی ہے، بینٹلے کانٹینینٹل کا انٹیرئیر انتہائی پرتعیش ہے جو پریمیم اپولسٹری کے ساتھ بنایا گیا ہے اور اسے مشہور بینٹلے ایش اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لمبے قد والوں کے لیے ہیڈ روم اور لیگ روم دونوں ہی محدود ہیں۔

کنیکٹیویٹی اور انفوٹینمنٹ کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یہ فُلی لوڈِڈ کار ہے۔

قیمت

ئی لگژری گاڑیاں ان لوگوں کیلئے ڈیزائن کی جاتی ہیں جو ان کو خریدنے کی سکت رکھتے ہیں۔ گاڑی کی قیمت 8 کروڑ بھارتی روپے جبکہ 26 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

کیا آپ دیگر مشہور شخصیات کے لگژری گیراج کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.