ٹویوٹا یارس کیسے ایک سال میں نمبر ون سیڈان بنی؟

0 5,997

ٹویوٹا یارس کو پاکستانی آٹو مارکیٹ میں قدم رکھے ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ اس عرصے میں ٹویوٹا یارس نے کرولا، سوِک اور سٹی جیسی معروف سب کومپیکٹ سیڈانز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹویوٹا انڈس نے مارچ 2020 میں یارس کو پاکستان میں لانچ کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب ملک میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن جاری تھا جس کی وجہ سے ایک ہی ماہ میں یارس کی سیل صفر ہو گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں اس گاڑی کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا تھا۔

جیسے ہی کورونا کے وار کم ہوئے اور لاک ڈاؤن ختم ہوا تو صارفین ٹویوٹا یارس میں دلچسپی بڑھ گئی۔ یارس کو 1300 سی سی کرولا XLi اورGLi کا متبادل بنا کر مارکیٹ میں جاری کیا گیا اور اس گاڑی میں وہ تمام فیچرزپائے جاتے ہیں جو 1300 سی سی کرولا XLi اورGLi میں دئیے گئے ہیں۔

ٹویوٹا یارس ایک ایسی گاڑی ہے جو ٹویوٹا کے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترتی ہے۔

  • بہترین فیول ایفیشنسی والی بڑی گاڑی
  • ریلائی ایبلٹی
  • جدید ٹیکنالوجی اور سیفٹی فیچرز
  • سپئیر پارٹس آسانی سے دستیاب ہیں
  • آسان دیکھ بھال
  • بوقت ڈیلیوری
  • بہت سے ویرینٹس

گاڑی میں پائے جانے والی اِن خصوصیات کی وجہ سے اس کی سیل سوِک، کرولا اور سٹی جیسی گاڑیوں پر سبقت لے جا چکی ہے۔ تٖفصیلات کیلئے ذیل میں دئیے گئے ٹیبل ملاخطہ فرمائیں۔

چنگان ایلسون اور پروٹون ساگا کی لانچنگ:

2020 میں ٹویوٹا یارس کی سیل کافی اچھی رہی کیوں کہ مارکیٹ میں یارس کے مد مقابل ہںڈا سٹی کے سوا کوئی دوسری گاڑی موجود نہیں تھی لیکن 2021 میں چنگان ایلسون اور پروٹون ساگا لانچ کی گئی ہیں جو کہ یارس کی طرح بی سیگمنٹ سیڈانز ہیں۔

ایلسون اور ساگا کی لانچنگ کے بعد اب صارفین کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں۔ یہ دونوں گاڑیاں یارس کے مداحوں کو اپنے طرف کھینچنے میں کسی حد تک کامیاب ہوسکتی ہیں لیکن اس کے امکانات کم ہیں کیوں کہ جہاں ایک طرف چنگان اور پروٹون نئی کمپنیاں ہیں تو دوری جانب ان کی ڈیلیوریز کافی تاخیر کا شکار ہیں۔

کیا آپ بھی ٹویوٹا یارس کے مداح ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو اس گاڑی کے بارے کیا پسند ہے؟ اگر آپ کو یہ یارس پسند نہیں ہے تو آپ کس گاڑی کو ترجیح دیں گے۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.