کِیا نے گزشتہ 10 دنوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا
کِیا نے گزشتہ 10 دنوں میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا۔ اس سے قنل ہیونڈائی نے بھی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اضافہ کیا۔
خیال رہے کہ کمپنی نے اپنے نوٹیفکیشن میں قیمتوں کی کوئی وجہ بیان نہیں کی جبکہ شرائط و ضوابط شئیر کی ہیں۔
کیا پکانٹو کی نئی قیمتیں
- کیا پکانٹو M/T کی قیمت 3228000 روپے سے بڑھ کر 3300000 روپے ہو چکی ہے۔
- کیا پکانٹو A/T کی قیمت 3430000 روپے سے بڑھ کر 3550000 روپے ہو چکی ہے۔
کیا سٹونک کی نئی قیمتیں
- کیا سٹونک ای ایکس کی نئی قیمت 4842000 روپے سے بڑھ کر 4900000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح کیا سٹونک ای ایکس پلس کی نئی قیمت 5295000 روپے سے بڑھ کر 5400000 روپے ہو چکی ہے۔
کیا سورینٹو کی نئی قیمتیں
- سورینٹو 4L FWD کی قیمت 8472000 روپے سے بڑھ کر 9000000 روپے ہو گئی ہے۔
- اسی طرح سورینٹو 4L AWDکی قیمت 9178000 روپے سے بڑھ کر 9800000 روپے ہو گئی ہے۔
- سورینٹو 5L FWD کی نئی قیمت بھی 9800000 روپے ہے۔
کیا کارنیول کی نئی قیمت
- کیا کارنیول جی ایل ایس کی قیمت 15129000 روپے سے بڑھ کر15650000 روپے ہو چکی ہے۔