لوکل ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ لانچ کر دی گئی – فیچرز اور تصاویر

0 1,482

ہنڈائی نشاط کی ساتویں جنریشن ایک اور جدید ترین ہائبرڈ ماڈل ہے جو گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئےPAPS 2024  کے موقع پر لانچ کیا گیا ہے۔ ایک یا دو مہینے سے، پاکستان میں نئی ​​Elantra کی رونمائی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کیونکہ اس کے ٹیسٹ یونٹس بلوچستان میں دیکھے گئے تھے۔ کچھ دن پہلے، کمپنی نے گاڑی کے انٹیرئیر کی جھلک دکھاتے ہوئے ایک ٹیزر امیج بھی جاری کی تھی۔

اس بلاگ میں لانچ ہونے والی ایلانٹرا ہائبرڈ کے فیچرز اور دیگر خصوصیات تفصیلات کے سے بتایا جائے گا کہ یہ گاڑی انٹرنیشنل مارکیٹ میں لانچ کی جانے والی گاڑی سے کیسے مختلف ہے۔ ذیل میں مقامی طور پر تیار کی گئی نئی ایلانٹرا کی تمام خصوصیات اور تکنیکی تفصیلات دی جا رہی ہیں۔

انجن اور پاور

گاڑی میں 1.6 لیٹر GDI Atkinson سائیکل 4 سلنڈر انجن کے ساتھ پرمنینٹ میگنیٹ سنکرونس موٹر جڑی ہوئی ہے جو زیادہ سے زیادہ 33 کلو واٹ/43 ہارس پاور اور 170 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس سسٹم کی مجموعی آؤٹ پٹ 139 ہارس پاور اور 264 نیوٹن میٹر ٹارک ہے۔

Hyundai Elantra Hybrid

نئی لانچ کی جانے والی گاڑی میں 1.32 کلو واٹ آور اور 42 کلو واٹ کی پاور آؤٹ پٹ کی صلاحیت والی لیتھیم آئن پولیمر بیٹری استعمال کی گئی ہے۔

ڈیزائن اور سٹائل

بیرونی ڈیزائن کے حوالے سے اس گاڑی میں بالکل نیا فرنٹ اور بیک پروفائل دیا گیا ہے جو کمپنی کے پیرامیٹرک ڈیزائن کانسپٹ کو اجاگر کرتا ہے۔ پیرامیٹرک جیول پیٹرن گرِل کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس فرنٹ کو جدید بناتی ہیں۔ بیک پروفائل میں ایل ای ڈی ٹیل لائٹس کار کی مکمل چوڑائی تک پھیلی ہوئی ہیں۔

جہاں تک گاڑی کے سائز کا تعلق ہے، یہ C-سگمنٹ سیڈان 4710 ملی میٹر لمبی، 1825 ملی میٹر چوڑی اور 1430 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ وہیل بیس 2720 ملی میٹر ہے۔

 

انٹیرئیر

ایلانٹرا کا انٹیرئیر اس کے جدید اور دلکش بیرونی ڈیزائن کے ساتھ بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ اندر قدم رکھتے ہی آپ کو ڈرائیور کے لحاظ سے بنایا گیا کاک پٹ ڈیزائن نظر آتا ہے، جس میں ڈیش بورڈ اور سنٹر کنسول ڈرائیور کی طرف نظر آتا ہے۔

دوسری طرف، مسافر سیٹس کی طرف سادگی اپنائی گئی ہے، جس میں ایک صاف اور سادہ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ایک شاندار ایل ای ڈی ٹرم ڈیش بورڈ کی لمبائی کے ساتھ پھیلی ہوئی ہے جو سٹیئرنگ کالم سے لے کر پیسنجر ڈور تک جاتی ہے، جس سے اندرونی حصے میں جدیدیت کا تاثر ملتا ہے۔

گاڑی میں دئیے گئے دیگر فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں:

  • 25 انچ TFT LCD انفارمیشن + ریوسٹیٹ
  • 8انچ انفوٹینمنٹ ڈسپلے وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ
  • ریئر ویو کیمرہ
  • آٹو ڈوئل زون ایئر کنڈیشن
  • 4 سپیکرز
  • لیدر سیٹس
  • ٹو کلر ٹون ڈرائیو ڈور ٹرم (بلیک + گرین)
  • سنگل کلر ٹون پیسنجر ڈور ٹرم (بلیک)
  • کی لیس انٹری
  • کروز کنٹرول
  • پارکنگ سنسر
  • پُش اسٹارٹ بٹن
  • 4 سپوک لیدر اسٹیئرنگ جس میں مینول ٹلٹ اور ٹیلی سکوپ شامل ہے
  • فرنٹ ڈرائیور پیسنجر سیٹس میں ہیٹنگ اور وینٹیلیشن
  • 8 وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ
  • ڈرائیور اور مسافر سیٹس کے لیے سیٹ کی اونچائی ایڈجسٹر
  • پچھلی AC وینٹیلیشن

سیفٹی فیچرز

گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں جن میں 2 ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، آٹو بریک ہولڈ، EBD، بریک اسسٹ (BA)، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل، الیکٹرانک اسٹیبلیٹی کنٹرول (ESC)، وہیکل اسٹیبلیٹی مینجمنٹ سسٹم، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، اور پارکنگ بریک شامل ہیں۔

قیمت

کمپنی نے نئی ہائبرڈ کار کی قیمت کا اعلان کیا ہے جو 9699999 روپے ہے۔

آپ کو PAPS 2024 میں پیش کی جانے والی نئی ایلانٹرا ہائبرڈ کیسی لگی؟ نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.