سوزوکی جمنی 2020ء پاکستان میں متعارف: پہلی نظر میں ایک جائزہ

0 7,750

یہ سوزوکی جمنی کی چوتھی جنریشن ہے ، جسے پاک سوزوکی نے 2019ء میں متعارف کروایا تھا۔ یہ پاک سوزوکی کی 3 ایس ڈیلرشپس پر صرف ایک ویرینٹ میں دستیاب ہے۔ سوزوکی جمنی ایک چھوٹی اور مناسب 4 × 4 آف روڈ گاڑی ہے۔ اس کے ڈیزائن میں ہمیں میں جیپ رینگلر اور مرسڈیز G کلاس سے کچھ مماثلت نظر آتی ہے۔ 

دنیا بھر میں جمنی کی چوتھی جنریشن مقبول ہے اور خاص طور پر گاڑیوں اور آف روڈ کے شائقین میں بہت احترام کیا جاتا ہے۔ جمنی کیچڑ کے گڑھوں، گھنے جنگلات اور پتھروں سے نمٹنے کی مضبوطی اور قابلیت کے لیے پہچانی جاتی ہے۔ جمنی نے پہلی جنریشن سے ہی اپنے خاص ڈیزائن کو محفوظ رکھا ہے۔ اس گاڑی کی ایکس-​​فیکٹری قیمت 39,90,000 روپے ہے۔

سوزوکی جمنی کا ایکسٹیریئر 

سوزوکی جمنی کا ایکسٹیریئر بظاہر ڈبہ انداز کا ہے اور اس کے ڈیزائن انداز میں کاٹ بھی پائی جاتی ہے۔ کیونکہ اسے آف روڈنگ کے لیے بنایا گیا ہے اس لیے اس میں کافی گراؤنڈ کلیئرنس ہے تاکہ یہ پتھروں اور اونچے نیچے راستوں پر بخوبی گزر سکے۔ سامنے کے حصے میں گول ہیلوجن ہیڈ لیمپس اور ٹرن انڈی کیٹرز ہیں۔ چند بین الاقوامی ویرینٹس میں آپ کو ہیلوجن کی جگہ LED ہیڈ لیمپس بھی مل سکتے ہیں۔ 

جمنی کے اگلے حصے میں کافی سیاہ ٹرِم استعمال کیا گیا ہے، جس میں میش گرِل کے ساتھ کالے رنگ کا بمپر شامل ہے۔ اس میں کوئی فوگ لیمپ نہیں ہے؛ البتہ فرنٹ بمپر میں ان کے لیے کٹ آؤٹ ضرور دیا گیا ہے۔ ویل آرچز میں سیاہ رنگ کے پلاسٹک فینڈرز ہیں۔ جمنی 15 انچ اسٹیل ویلز اور امپورٹڈ ڈنلوپ ٹائروں کے ساتھ آتی ہے۔ سائیڈ مررز مینوئل ہیں اور سیاہ رنگ کے پلاسٹک میں ہیں۔ 

پیچھے ایک ڈی فوگر، ایک ہائی ماؤنٹڈ بریک لیمپ، واشر اور پچھلی اسکرین کے لیے وائپر موجود ہے۔ چھت پر کریکٹر لائنز اور ایک انٹینا موجود ہے۔ ٹیل لائٹس کو ریئر بمپرز کے اندر شامل کیا گیا ہے، جو سیاہ رنگ کے پلاسٹک سے ہی بنی ہوئی ہے۔ ٹیل لائٹس ہیلوجن ہیں۔ 

کسی بھی روایتی SUV کی طرح اس میں بھی پچھلے دروازے پر ایک اسپیئر ویل لگا ہوا ہے۔ ٹرنک کا دروازہ پہلوؤں کی طرف یا افقی طور پر کھلتا ہے۔ کِی فوب بھی روایتی ہے اور اس میں کِی لیس انٹری سسٹم کا کوئی انتظام نہیں۔ گاڑی پانچ رنگوں میں دستیاب ہے: پیلا، سلوَر، سیاہ، سفید اور سبز۔ 

سوزوکی جمنی کا انٹیریئر 

ڈیش بورڈ اور ڈور ٹرِم میں کافی سیاہ پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے۔ انٹیریئر upholstery بھی سیاہ کپڑے کی ہے۔ اگلے دروازوں میں اسپیکر بھی لگے ہوئے ہیں۔ البتہ، پاور وِنڈوز اور پاور مررز نہیں ہیں۔ اگنیشن بھی چابی سے چلتا ہے اور پُش اسٹارٹ کا فیچر بھی موجود نہیں۔ اس پاکستانی ورژن میں بہت سی خصوصیات موجود نہیں ہیں۔ جمنی کے بین الاقوامی ویرینٹس کئی بنیادی فیچرز کے ساتھ آتے ہیں جیسا کہ پاور ونڈوز۔ 

پھر ڈرائیور سیٹ میں ہائٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیچر بھی نہیں ہے۔ اس میں الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ اور ڈجیٹل فیول گیج ہیں۔ اس گاڑی میں کوئی انفوٹینمنٹ سسٹم نہیں ہے۔ اس میں مینوئل ایئر کنڈیشننگ اور ہیٹر ہیں۔ ڈِگی کی گنجائش بڑھانے کے لیے پیچھے والی سیٹوں کو تہہ کیا جا سکتا ہے۔ پچھلی نشستیں سیدھی پوزیشن میں ہوں تو ڈِگی میں جگہ بہت کم رہتی ہے۔ 

کارکردگی

سوزوکی جمنی میں فور سلنڈر K15B 1.5L پیٹرول انجن نصب ہے۔ یہ 5-اسپیڈ مینوئل گیئر باکس کے ساتھ آتی ہے۔ کیونکہ یہ فور-ویل-ڈرائیو گاڑی ہے ، اس لیے ایک گیئر موجود ہے جو فور-وہیل-ڈرائیو سسٹم کو چلاتا ہے۔ انجن 75 Kw طاقت اور 130 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ جمنی سے زبردست آف روڈ کارکردگی پانے کرنے کے لیے سوزوکی نے اسے ایک مضبوط لَیڈر فریم پر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ آسان آف روڈنگ کے لیے کوائل اسپرنگز کے ساتھ 3-لنک مضبوط ایکسل سسپنشنز اور کافی ڈپارچر اور اپورچ اینگلز موجود ہیں۔ 

اس گاڑی میں فراہم کیا گیا انجن فوری رفتار پانے کے لیے ڈیزائن نہیں بلکہ کچھ ایسی کارکردگی پیش کرنے کے لیے فراہم کای گیا ہے جو اس گاڑی کی آف روڈنگ صلاحیت کو بہتر بنائے۔ 

ذیل میں سوزوکی جمنی کا ویڈیو جائزہ دیکھیں:

آرام اور ہینڈلنگ 

سوزوکی جمنی پہاڑی سے اترنے کے لیے ایک کنٹرول فیچر کے ساتھ آتی ہے، جو گاڑی کے لیے کسی بھی پہاڑی سے اترنے یا ڈھلان پر سفر آسان بناتی ہے۔ اس گاڑی میں ٹریکشن-آف فیچر بھی دیا گیا ہے۔ گاڑی کی ڈبہ شکل کی وجہ سے آگے اور پیچھے بیٹھے مسافروں کے لیے کافی ہیڈ رُوم موجود ہے۔ 

تاہم پچھلے حصے میں کسی لمبے آدمی کے لیے لیگ رُوم کم ہے۔ ہینڈلنگ کو بہتر بنانے کے لیے سوزوکی نے ٹوٹل افیکٹِو کنٹرول ٹیکنالوجی (TECT) اور الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP) فراہم کیے ہیں۔ مضبوط لَیڈر فریم چیسی کی وجہ سے دیگر فیملی سیڈان اور ہیچ بیک گاڑیوں کے مقابلے میں جمنی کو شہر کے اندر چلانا نسبتاً آرام دہ نہیں ہے۔ 

سیفٹی 

اس گاڑی میں دو ایئر بیگز دیے گئے ہیں: ایک ڈرائیور کے لیے اور دوسرا آگے بیٹھنے والے مسافر کے لیے۔ یہ گاڑی مضبوط گریب ہینڈل سے لیس ہے جو اگلے مسافر کے لیے ڈیش بورڈ میں لگایا گیا ہے، یہ خاص طور پر آف روڈنگ کے دوران بہت کارآمد ہوتا ہے۔ پچھلے حصے میں ISOFIX ماؤنٹنگ موجود ہیں جبکہ گاڑی اموبیلائزر، بریک اسسٹ فنکشن، ABS اور ہل-ہولڈ کنٹرول کے ساتھ آتی ہے۔ جمنی میں 3-پوائنٹ ELR سیٹ بیلٹس بھی ہیں۔ 

فیصلہ

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ سوزوکی جمنی آف روڈنگ کے لیے ایک موزوں گاڑی ہے؛ لیکن پاکستان میں متعارف کروائے گئے ماڈل میں پاور ونڈوز اور پاور مررز جیسے بنیادی فیچرز تک نہیں ہیں۔ انفوٹینمنٹ سسٹم اور اسکرین جیسے فیچرز بھی غائب ہیں۔ یہ فیچرز متعارف کروانے سے جمنی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

گاڑی کے اسپیئر پارٹس سوزوکی کی 3 ایس ڈیلرشپس سے باآسانی دستیاب ہیں۔ تاہم ، ری سیل مارکیٹ ذرا کم ہے کیونکہ جمنی نے اب پاکستان میں اپنے قدم ٹھیک سے نہیں جمائے۔ 

مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.