گندھارا نے اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس کی قیمت میں اضافہ کردیا

0 537

گندھارانے اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس ویریئنٹ کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی اس ضمن میں پاکستان بھر میں اپنی ڈیلرشپس کو پہلے ہی سرکلر جاری کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ قیمت 15 جون 2019ء سے لاگو ہوگی۔ گندھارانے اس اضافے کی وجہ بیان نہیں کی۔ البتہ ایک صنعتی تجزیہ کار کے مطابق اس کی وجوہات روپے کی قدر میں کمی اور سیاسی عدم استحکام ہو سکتے ہیں۔

اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس M/T کی موجودہ قیمت 44,50,000 روپے ہے، جو بڑھ کر 46,50,000 روپے ہو جائے گی۔ دوسری جانب وی-کراس A/T کی قیمت 46,75,000 روپے ہے جو بڑھ کر 48,75,000  روپے ہو جائے گی۔ سرکلر نیچے دیکھیں:

واضح رہے کہ یکم مئی 2019ء کو کمپنی نے اسوزو ڈی-میکس ہائی-اسپارک اور ہائی-لینڈر کی قیمتیں بھی بڑھائی تھیں جن کی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

ہائی-اسپارک ڈیک لیس 2.5L: 26,25,000 روپے

ہائی-اسپارک اسٹینڈرڈ بیسک: 28,25,000 روپے

ہائی لینڈر اسٹینڈرڈ بیسک 2.5L 5/C 4×4: 39,25,000روپے

ہائی لینڈر اسٹینڈرڈ بیسک 4×4 D/C: 41,75,000 روپے

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.