اِنٹرنل کمبسشن انجن کے اجزاء اور بحالی

1 1,718

وقت کے ساتھ سائنس کی ترقی نے گاڑیوں کو بھی خوب جدت بخشی ہے۔ گاڑیوں کے انجنز کی بات کی جائے تو ماضی کی نسبت دور حاضر کی گاڑیوں کے انجنز کافی محفوظ اور قابل اعتماد ہیں۔ گاڑیوں کے انجنز کو بنانا ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہے۔  آج ہم آپ کو انجنز کے اجزا کے ساتھ ساتھ ان کو محفوظ اور بہتر رکھنے کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔

1۔ سلنڈر بلاک

سلنڈر بلاک انجن کا اہم ترین حصہ ہے جس کو انجن کا دل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں فیول کمبسشن کا عمل ہوتا ہے۔ سلنڈر بلاک سلنڈرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ائیر اِن ٹیک، ایگزاسٹ پیسیج، پورٹس اور کرینک کیس انجن کے اسی حصے سے جڑے ہوتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس کو انجن کا دل کیوں کہا جاتا ہے اور یہ ممکنہ طور پر کیسے کام کرتا ہے۔ اس بارے جاننے کیلئے ہمیں انجن کے دیگر اجزا کے بارے میں جاننا ہوگا۔

_32

2۔ پِسٹنز

جہاں ایک طرف سلنڈر بلاک کو انجن کا دل کہا جاتا ہے تو دوسری جانب پسٹن کو سلنڈر بلاک کا دوست کہنا بھی غلط نہ ہوگا۔ پسٹن ایک چھوٹا جزو ہوتا ہے جس کے نچلے حصے میں انگوٹھی کی طرز کا ایک دائرہ ہوتا ہے جبکہ اوپر کی طرف فلیٹ سطح ہوتی ہے۔ پسٹن اِن سلنڈروں میں آزادانہ طور پر آگے پیچھے آگے بڑھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اگر آپ سوچتے ہیں کہ انجن کیسے آؤٹ پُٹ کرتا ہے تو جان لیں کہ پسٹن کا اس عمل میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پسٹن کا مقصد ائیر فیول مکسچر کو کمپریس کرنا اور اسے مکینیکل انرجی میں تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

steel-piston-rod

3۔ سلنڈر ہیڈ

سلنڈر ہیڈ ایک کوور ک طور پر کام کرتا ہے جو سلنڈر بلاک کے اوپر لگایا جاتا ہے۔ ایک بار جب سلنڈرز کو پسٹنز کے ساتھ فٹ کر دیا جاتا ہے تو سلںڈر بلاک کو سلنڈر ہیڈ کے ذریعے اس طرح کووَر کیا جاتا ہے کہ بیرونی گیسز انجن کے والوز کے ذریعے انجن کے اندر یا باہر نہیں جا سکتیں۔ اس کے برعکس اگر گیسز داخل یا خارج ہوتی ہیں تو پسٹنز اپنی ٹرانزیشن موشن کے دوران ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔ اسکے علاوہ سپارک پلگز، والوز اور کیم شافٹ بھی سلنڈر ہیڈ پر فٹ کیے جاتے ہیں۔

china_cylinder_head_nissan_td25522013114018pm2

4۔ مربوط راڈز

جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے، اِن راڈز کو پسٹنز کو کرینک شافٹ کیساتھ جوڑنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب یہ پسٹنز تھرسٹ پیدا کرتے ہیں تب یہ راڈز، پسٹنز کی تھرسٹ موشن کرینک شافٹ کو ٹرانسفر کرتے ہیں۔ یہ راڈز خراب ہو جانے کی صورت میں انھیں بدلنا پڑتا ہے جس کیلئے انجن کو کھولنا پڑتا ہے۔

.

rod_stock_replacement

5۔ کرینک شافٹ

اب آپ سلنڈرز میں پسٹنز کے فنکشن کو جان چکے ہیں لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ کرینک شافٹ پسٹنز کی ٹرانزیشنل موشن کو روٹیشنل موشن میں بدلتے ہیں۔ کرینک شافٹ سلنڈر بلاک کے  بالکل نیچے پایا جاتا ہے۔ یہ پسٹنز اور اس کے تمام اجزا سے جڑا ہوتا ہے جو کہ گاڑی کے پہیوں کو گھمانے  کا کام کرتا ہے۔

ultrasprint

6۔ آئل سمپ

آئل سمپ انجن میں کسی مکینیکل مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ انجن کے نچلے حصے سے جڑا ہوتا ہے۔ اس میں وہ سارا تیل پایا جاتا ہے جسے انجن کے حصوں کو چکنا کرے تاکہ ان کو نقصان سے بچایا جا سکے اور گرمی کے دوران اِن اجزاء کو ٹھنڈا کرنے میں بھی مدد ملے۔

f20c-oilpan

7۔ کیم شافٹ اور والو

جیسا کہ ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ سلنڈر اور پسٹن کیسے کام کرتے ہیں تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ائیر فیول مکسچر کہا سے آتا ہے؟ یہ کیم شافٹ لوبز پر مشتمل ہوتا جو والوز کے مخالف دباؤ ڈآلتے ہوئے والوز کو ہوا اور فیول مکس کرنے کے قابل بناتا ہے۔ والوز چھوٹی چھوٹی ڈیوائسز ہیں جو ہوا اور ایندھن کے بہاؤ کو منظم کرنے  کے علاوہ گیسز کے اخراج کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ یہ والوز سپرنگز کے ذریعے فٹ کیے جاتے ہیں جو انہیں اپنی اصل حالت میں برقرار رکھتے ہیں کیونکہ یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہے کیمشافٹ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ پسٹن کی حرکت کے مطابق وقت پر والوز کو کھولتا اور بند کرتا ہے۔

1248420806555_hz_myalibaba_web10_3404-horz

(Left: Values Right: Camshaft)

8۔ سپارک پلگ

سپارک پلگ چھوٹے آلات ہیں جو سلنڈر بلاک میں موجود ہوا / ایندھن کے مرکب کو بھڑکانے میں مدد کرتے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہورہا ہے سپارک پلگ ایک چنگاری پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں جسے بعد ازاں کمبسشن چیمبر میں پہنچایا جاتا ہے۔ سپارک پلگ کو میٹل سے بنایا جاتا ہے جس میں ایک رزسٹر موجود ہوتا ہے جو کہ ایک انسولیٹڈ وائر کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ چنگاری پلگ انجن کے سلنڈر ہیڈ سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ الیکٹریکلی گراؤنڈ بھی ہوتے ہیں۔

ea063afb085d69b2ab676e33de0f1f61

9۔ مینی فولڈ

مینی فولڈ کو اِن لیٹ مینی فولڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی انجن کا حصہ ہے جو ہوا اور ایندھن کے آمیزے کو یکساں طور پر پہنچانے اور خارج ہونے والی گیسز کو اکٹھا کرنے کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔ یہ سلنڈر ہیڈ پر لگا ہوتا ہے اور اس میں گیسوں کو جمع کرنے کے لئے ہر سلنڈر کے لئے ایک پائپ ہے۔  مکسچر کو برابری کی سطح پر بانٹنا انجن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بہت موثر ہے۔

doc-race-1jz-non-vvti-t3-t4-turbo-exhaust-manifold-8

10۔ ہیڈ گاسکٹس

ہیڈ گاسٹکس ایک طرح کی شیٹ ہے جو سلنڈر بلاک اور سلنڈر ہیڈ کے درمیان پائی جاتی ہے جو کہ سیلنگ کے کام آتی ہے تاکہسلنڈر بلاک سے گیسز کے اخراج کو روکا جا سکے۔ یہ انجن کا ایک انتہائی اہم جُز ہے۔ ہیڈ گاسکٹ مختلف اقسام کا ہوتا ہے جو کہ ذیل میں درج ہیں:

  • ملٹی لئیر سٹیل
  • سولِڈ کاپر
  • کمپوزِٹ
  • ایلاسٹومیرک

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

 

اب جبکہ آپ انجن کے مختلف اجزا کے بارے میں جان چکے تو اب انجن کے اُن حصوں کے بارے میں جانتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ ان کو لمبے عرصے تک کیسے بہتر رکھ سکتے ہیں۔

1۔ آئل چینج

انجن کے ایسے بہت سے حصے ہیں جو کہ بہت زیادہ حرارت پیدا کرتے ہیں۔  انجن میں حد سے زیادہ حرارت کا پیدا ہونا کوئی بہتر عمل نہیں ہے ایسے میں انجن میں استعمال کیا جانے والا آئل انجن کے حصوں کو تر رکھتا ہے جس سے انجن کے حصے جلدی ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور اگر وقت پر انجن آئل تبدیل نہیں کرتے تو یہ نہ صرف انجن کو نقصان پہنچا سکتا ہے بلکہ اس کی کارکردگی کو بھی متاثر کرنے کیلئے کافی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ آپ ہر  4000Kmsکے بعد انجن آئل تبدیل کر لیں۔

Aggiunta olio motore

2۔ کولنگ سسٹم

  تمام گاڑیوں میں کولنگ سسٹم پایا جاتا ہے جو انجن کو ٹھنڈا رکھنے کا کام کرتا ہے۔ ریڈی ایٹر، واٹر پمپ، تھرموسٹیٹ  اور کولنٹ اس سسٹم کے اہم حصے ہیں جو کولنگ کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔ ترموسٹیٹ فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کے انجن کو ٹھنڈا ہونے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

جب انجن زیادہ گرم ہو جاتا ہے تو واٹر پمپ انجن سے کولنٹ لے کر اسے انجن کی طرف بھیجتا ہے اس عمل کے دوران کولنٹ کی کچھ مقدار ضائع ہو جاتی ہے اور پھر یہیں سے مسئلہ شروع ہوتا ہے جو کہ انجن کے کولنگ کے عمل کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی میں بھی ایسا مسئلہ پایا جاتا ہے تو آپ اپنے کولنٹ ٹینک کو چیک کریں جس پر ایک پیمانہ دیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے انجن میں پایا جانے والا کولنٹ پیمانے کے مطابق پورا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی ٹھیک کولنٹ کے استعمال کے باوجود مسئلہ کر رہی ہے تو اسے کسی ماہر کاریگر کو دکھائیں۔

neon-green-coolant-poured-into-hole_573x300

3۔ ائیر فلٹر

ائیر فلٹرز کا مقصد گاڑی انجن کو صاف ہوا پہنچاتے ہوئے گرد، کیڑے مکوڑوں اور دیگر چھوٹی چیزوں کو انجن کے اندر داخل یونے سے روکنا ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ستاھ یہ ائیر فلٹرز خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انجن کو ہوا نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے انجن میں خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے وقت پر ائیر فلٹرز کا تبدیل ضروری ہے۔ مارکیٹ میں 200 سے 1500 روپے تک کی قیمت میں مختلف ائیر فلٹرز پائے جاتے ہیں۔

_32

4۔ بیلٹس

کار انجن میں نصب پنکھے، واٹرپمپ اور ائیر کنڈیشنرز کو چلانے کیلئے بیلٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ مختلف گاڑیوں میں ان کا کام مختلف ہوتا ہے لیکن یہ انتہائی اہم ہیں۔ ربڑ کے بنے بیلٹس کافی لمبے عرصے تک چلتے رہتے ہیں لیکن ایک بار یہ کریک ہونا شروع ہو جائیں تو ان کو بدلنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ اگر بیلٹ ٹوٹ جاتا ہے تو یہ انجن کو کچھ شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اسی لیے بروقت اپنی گاڑی کے انجن کے بیلٹس کو چیک کرتے رہیں۔ گاڑی چلنے کے دوران اگر انجن سے کار سے  زیادہ آوازیں آتی ہیں یہ بیلٹ کی تبدیلی کا بھی واضح اشارہ ہیں۔ بیلٹ کی تبدیلی کیلئے آپ کو 2000 سے 2500 روپے درکار ہو سکتے ہیں۔

sbf-timing-belt

5۔ سپارک پلگ اور وائرز

آپ کی گاڑی کے انجن کو چلانے کیلئے سپارک پلگ بہت ضروری ہیں۔ وائرز سپارک چنگاری پلگز تک الیکٹریکل کرنٹ بھیجتی ہیں جس کے نتیجے میں چنگاری پیدا ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے سلنڈروں میں ہوا اور ایندھن کا آمیزہ بھڑکتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ سپارک پلگ پرانا ہوجاتا ہے اور اثر کھونے لگتا ہے جس سے گاڑی کے انجن کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ سپارک پلگ اور وائرز کو ہر 50000 کلومیٹر کے بعد تبدیل کرنا چاہیے۔ ایک عام سپارک پلگ 2000 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

ea063afb085d69b2ab676e33de0f1f61

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.