کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق الیکٹرک بسیں پبلک ٹرانسپورٹ کے چھ مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ محکمہ چارجنگ سٹیشن کے لیے جگہ بھی فراہم کرے گا۔ سی ڈی اے ان الیکٹرک بسوں کے لیے تین بیس سٹیشنز بنائے گا۔
سی ڈی اے بس کنسلٹنسی کے لیے 12 اکتوبر کو ٹینڈر جاری کرے گا۔ ای بسوں کی پہلی کھیپ دسمبر کے آخر تک اسلام آباد پہنچنے کی توقع ہے۔ اتھارٹی نے پہلے ہی جڑواں شہروں میں ان الیکٹرک بسوں کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکٹرک بسوں سے متعلقہ منصوبپ طویل عرصے سے محکمہ کے زیر غور رہا ہے۔
روٹ پلان
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی دو مرحلوں میں 13 نئے بس روٹس چلانے کے لیے تیار ہے۔ سی ڈی اے کے چیئرمین، کیپٹن (ر) عثمان یونس نے بتایا کہ پہلا مرحلہ چھ مصروف ترین روٹس سے شروع کیا جائے گا جبکہ، دوسرے مرحلے میں، اتھارٹی سات دیگر روٹس کے لیے بسیں حاصل کرے گی۔
غلط پارکنگ پر عائد جرمانے میں 900 فیصد اضافہ
غلط پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے جرمانے میں 900 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس اب روپے 200 روپے کی بجائے 2000 روپے جرمانہ عائد کرے گی۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور منتظر مہدی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے پولیس کو یہ جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اگلے تین دنوں تک شہریوں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے تفصیلی آگاہی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمانے پیر (10 اکتوبر 2022) سے عائد کیے جائیں گے۔
سی ٹی او نے پولیس کو شہر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ غلط پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز لاہور میں ٹریفک جام کی بنیادی وجہ بن چکے ہیں، جو کہ عوام کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔