چنگان ایلسوِِن کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ
چنگان کی مشہور سیڈان، ایلسوِن، کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں یکم مئی 2025 سے اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب کسی اور مقامی کار ساز ادارے نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، جس کے باعث چنگان پاکستان اس سال قیمتوں میں دو مرتبہ رد و بدل کرنے والی واحد کمپنی بن گئی ہے۔
پچھلا اضافہ جنوری 2025 میں ہوا تھا، جب قیمتیں 75,000 روپے بڑھا دی گئی تھیں۔ تازہ ترین نظرِ ثانی کے بعد، جو صارفین ایلسوِن خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ قیمتوں میں تبدیلی سے پہلے گاڑی خرید لیں۔ آئیے نئی قیمتوں پر ایک تفصیلی نظر ڈالتے ہیں۔