ماسٹر چنگان موٹر لمیٹڈ (MCML) نے اپنے پہلے سے بڑھتے ہوئے مارکیٹ حصص کی نمو کو فروغ دینے کی کوشش میں اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایک ہفتہ قبل، کار ساز کمپنی نے اپنے صارفین کو گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بچانے کے لیے “پرائس لاک پالیسی” کا اعلان کیا۔
اس سہولت کاری کے عمل کو بڑھاتے ہوئے چنگان پاکستان نے تمام ڈیلرشپ پر بینک الفلاح کے زیر اہتمام ایک نئی انسٹالمنٹ پالیسی/پلان ک اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت، صارفین بیلنس کی ادائیگی کو ماہانہ اقساط میں تبدیل کر سکیں گے۔
یہاں کمپنی کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ ہے جس میں نئے متعارف کردہ منصوبے کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
سیلز کے مطابق پاکستان میں کار ساز کمپنی چنگان کے مارکیٹ شیئر میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے کمپنی نے ملک بھر میں 30000 سے زائد یونٹس فروخت کیے ہیں۔
چنگان کی پرائس لاک پالیسی
ملک میں معاشی بدحالی مقامی آٹو انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے۔ کار کمپنیاں یکے بعد دیگرے قیمتوں میں اضافے کے ذریعے صارفین کو پریشان کر رہی ہیں۔ دوسری طرف پیداوار میں کمی اور تاخیر سے ڈیلیوری مقامی اسمبلرز کی تکلیف میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
اس دوران جب تمام کار ساز کمپنیاں صارفین پر بوجھ ڈال رہی ہیں، ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (MCML) نے ایک خاص “پرائس لاک پالیسی” سامنے لائی ہے تاکہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے درمیان اپنے صارفین کو سہولت اور مدد فراہم کی جا سکے۔
کمپنی کی نئی متعارف کردہ پالیسی یہ ہے:
کسٹمر گروپ | بکنگ کے وقت طے کی گئی قیمت | پرائس لاک کی سہولت کیسے حاصل کی جائے |
جزوی ادائیگی کیساتھ کی گئئی بکنگ | نہیں |
|
مکمل ادائیگی کیساتھ کی گئئی بکنگ (صرف دستیاب کوٹہ کے مطابق) |
ہاں |
|
کمپنی کے آسان اقساط کے پلان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔