دیپال L07 اور S07 کی آفیشل قیمت اور بکنگ سے متعلق تفصیلات
ایک ہفتہ قبل ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ دیپال L07 اور S07 پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 16 اگست 2024 کو لانچ ہونے والی ہیں اور اب چنگان پاکستان نے اِن دونوں گاڑیوں کو لانچ کر دیا ہے۔ گزشتہ بلاگ میں ہم نے S07 اور L07 کے فیچرز اور دیگر خصوصیات سے متعلق معلومات شیئر کی تھیں۔
اب ہم آپ کے لیے دیپال کی نئی لانچ ہونے والی الیکٹرک کاروں کی قیمتیں لے کر آئے ہیں۔
قیمت اور بکنگ سے متعلق تفصیلات
دیپالL07 سیڈان – 15,500,000 روپے
دیپال S07 کراس اوور – 16,500,000 روپے
خیال رہے کہ دونوں گاڑیوں کی بکنگ پرائس 3000000 روپے ہے۔
نیچے S07 اور L07 کر فیچرز اور دیگر خصوصیات دی گئی ہیں۔
دیپال L07
پاور اور پرفارمنس
پاور: 250 ہارس پاور، 320 نیوٹن میٹر
بیٹری پاور: kWh 66.8
ڈرائیونگ رینج: 540 کلومیٹر
چارجنگ: 30 فیصد سے 80 فیصد تک 35 منٹ میں
0-100 کلومیٹر/گھنٹہ: 5.9 سیکنڈز
ایکسٹیرئیر
- ایل ای ڈی سٹار پیٹل ڈی آر ایلز
- ایل ای ڈی سٹار فلیم تھرو ٹائپ ٹیل لائٹس
- ایل ای ڈی آٹو آن/آف ہیڈلائٹس
- ہیڈلائٹس ایڈجسٹ ایبل ہیڈ لائٹس
- ہیٹ ریزسٹنس پینورامک گلاس روف
- رئیر فوگ لیمپ
- فریم لیس ڈور ونڈوز
- ہیٹڈ سائیڈ ڈور مررز
- فرنٹ/رئیر بون لیس وائپرز
- رین سینسر، وغیرہ
انٹیرئیر
- 6 انچ انفوٹینمنٹ سکرین
- آگیومینٹڈ ریئلٹی ہیڈ اپ ڈسپلے
- ایڈیشنل LCD انسٹرومنٹ پینل
- تھری سپوک سٹیرنگ ریل
- ڈوئل وائرلیس موبائل فون چارجر پیڈ
- ڈرنک ہولڈرز کی جوڑی
دیپال S07
انجن اور پاور
- پاور: 250 ہارس پاور، 320 نیوٹن میٹر
- بیٹری پاور: kWh 8
- ڈرائیونگ رینج: 485 کلومیٹر
- چارجنگ: 30 فیصد سے 80 فیصد تک 35 منٹ میں
- 0-100 کلومیٹر: 6.7 سیکنڈز
سٹائل اور ڈیزائن
- ایل ای ڈی سٹار پیٹل ڈی آر ایلز
- ایل ای ڈی سٹار فلیم تھرو ٹائپ ٹیل لائٹس
- ایل ای ڈی آٹو آن/آف ہیڈلائٹس
- ہیڈلائٹس ایڈجسٹ ایبل ہیڈ لائٹس
- پینورامک گلاس روف
- پاور ٹیل گیٹ
- الیکٹریک ایڈجسٹ ایبل اینڈ فولڈایبل سائیڈ ڈور مرر
- ہیٹڈ سائیڈ ڈور مررز
- فرنٹ/رئیر بون لیس وائپرز
- رین سینسر، وغیرہ
انٹیرئیر
- دو وائرلیس فون چارجنگ پیڈز
- کپ ہولڈرز
- ڈی شیپ تھری سپوک اسٹیرنگ وہیل
- انسٹرومنٹ کلسٹر کے بجائے ہیڈ اپ ڈسپلے
- دروازوں کے ہینڈلز کے بجائے بٹنز کا استعمال
- ایئر وینٹس
- دو USB پورٹس
- سینٹر ہیڈریسٹ
دیپال کی دونوں قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔