ہیول H6 HEV بمقابلہ BYD سی لائن 6 – تفصلی موازنہ

1 1,545

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ BYD تین ماڈلز کو پاکستان میں متعارف کروانے جا رہا ہے جن میں ایٹو 3، سیل، سی لائن 6 شامل ہیں۔ ان میں سے سی لائن 6 واحد PHEV ہے جبکہ باقی دونوں گاڑیوں مکمل طور پر الیکٹرک ہیں۔

ان گاڑیوں کے بارے میں مکمل تحقیق کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ خصوصیات کے لحاظ سے ہیول H6 سی لائن 6 کا بہترین مد مقابل ہے۔ دونوں چینی نژاد ایچ ای ویز کراس اوورز ہیں جو کئی ابتدائی سطح کی جرمن اور JDM کراس اوورز سے بہتر ہیں۔ ہماری رائے میں، اگر آپ چینی برانڈ کی ری سیل ویلیو کے بارے میں پریشان نہیں ہیں تو Sealion 6 اور H6 HEV دونوں بہترین آپشنز ہیں۔

دونوں گاڑیوں کا موازنہ ذیل میں دیا گیا ہے:

ہیول جو GWM کا ذیلی برانڈ ہے جبکہ  BYDچین کے سب سے بڑے آٹو مینوفیکچررز میں سے ایک ہے جو کہ بہترین الیکٹرک سمیت دیگر گاڑیاں تیار کرتے ہیں۔ یہ کوئی ایسا نیا الیکٹرک گاڑیوں کا برانڈ نہیں ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ یہ دونوں برانڈز قابل اعتماد ہیں۔

جہاں تک ان کی پراڈکٹس کے معیار کا تعلق ہے، ہمیں کہنا پڑے گا کہ Haval اور BYD دونوں اعلیٰ معیار کی گاڑیاں بناتے ہیں جن کی بِلڈ کوالٹی کافی اچھی ہے جو ہماری مقامی بڑی تینوں کمپنیوں سے کہیں بہت بہتر ہے۔ Haval تقریباً چھ سال پرانا برانڈ ہے، اور ہم نے ان چھ سالوں میں کسی بھی مالک کو H6 اور Jolion کے معیار کے بارے میں شکایت کرتے نہیں سنا۔ ان چینی برانڈز کا واحد منفی پہلو ری سیل ویلیو ہے۔ ان کی مارکیٹ ضرور ہے، لیکن JDM آپشنز کے مقابلے میں چینی برانڈ کی گاڑی بیچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

لیکن پھر بھی کسی دوسرے امپورٹڈ یا مقامی طور پر تیار کی گئی گاڑی کے مقابلے میں ہمارے ایڈیٹر کی پسند Haval H6 HEV ہے یہ ویلیو فار منی ہے اور آپ کو وہی پریمیم ڈرائیو کا تجربہ دیتی ہے جو استعمال شدہ JDM آپشنز 1.7-1.8 کروڑ روپے میں پیش کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ آپ کو برانڈ کی طرف سے آفیشل تھری ایس وارنٹی بھی ملتی ہے جو استعمال شدہ JDMs میں دستیاب نہیں ہوتی۔

BYD سی لائن 6 بلاشبہ ایک مضبوط گاڑی ہے لیکن ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہمیں اس کی قیمت معلوم نہیں ہے۔ اگر اسے 1.5 کروڑ روپے سے کم قیمت پر لانچ کیا گیا تو یہ ایک بہترین ویلیو فار منی ڈیل ہے، لیکن 1.5 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہاں دونوں گاڑیوں کا ون آن ون موازنہ دیا گیا ہے:

پرفارمنس اور خصوصیات

Sealion 6 H6 کو مجموعی HP میں پیچھے چھوڑ دیتا ہے لیکن ٹارک کے لحاظ سے تقریباً برابر ہے۔

Specs Haval H6 HEV  BYD Sealion 6
Engine 1.5 Turbo 1.5 Turbo
Motor Type NA PMS Motor
Maximum Power 240 HP 319 HP
Torque 530 Nm 550 Nm
Hybrid Type HEV PHEV
Drivetrain FWD AWD

 

انٹیرئیر

 

Specs Haval H6 HEV  BYD Sealion 6
Steering wheel and seats All leather All leather
Paddle shifters Yes Yes
Driver seat adjustment 8-way electric and Passenger 4-way electric 8-way electric and Passenger 4-way electric
Audio 8 speakers Infinity® audio, 10 speakers  
Voice assistant  Yes Yes
Wireless Charging Yes Yes
Heated seats Yes Yes
Panoramic Sunroof Yes Yes
Infotainment 15.6-Inch intelligent rotating touchscreen  12.3-Inch infotainment

سیفٹی فیچرز

Specs Haval H6 HEV  BYD Sealion 6
Airbags 6 airbags 7 airbags
360 camera Yes Yes
ADAS Yes Yes
Radars Yes Yes
Parking Assist Yes Yes

دونوں گاڑہوں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.