2025 ایم جی ZS کی لانچنگ – تبدیلیاں و دیگر اپ گریڈز

0 2,800

ایم جی زیڈ ایس 2025 28 اگست 2024 کو متوقع طور پر لانچ ہو رہی ہے، جو کمپنی کے لیے ایک اہم قدم ہوگا۔ مزید برآں، کمپنی نے سوشل میڈیا پر اس گاڑی کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جس سے ہمیں آںے والی کی گاڑی کے بارے میں کافی حد تک اندازہ ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، کمپنی سب سے پہلے یہ گاڑی آسٹریلیا، یورپ، اور برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ جس کے بعد اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا، جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کے باقاعدہ افتتاح کے بعد خریدار اس گاڑی کو بُک کر سکیں گے۔ اس نئی MG ZS HEV میں پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں ہونے والی نمایاں تبدیلیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔

ٹیزرز میں گاڑی کے ایکسٹیرئیر ڈیزائن میں قابلِ ذکر تبدیلیوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق، گاڑی کا فرنٹ پروفائل کافی جارحانہ دیکھا گیا ہے، جس میں گرِل، ہیڈلائٹس اور بمپر شامل ہیں۔ تصاویر میں ایک بڑا فرنٹ بونٹ بھی نظر آتا ہے جس پر کمپنی کا لوگو چمکتا نظر آتا ہے۔ اس نئے ہائبرڈ کراس اوور SUV میں ایک بڑی فرنٹ گرل ہے جس کے اوپر ایک کروم سٹرپ نظر آتی ہے۔

مزید برآں، انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے انکشافات میں ٹیل لائٹ اور رئیر بمپر کے ڈیزائن کی واضح جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ MG ZS HEV میں پروجیکٹر ہیڈلائٹس سیٹ اپ دیا گیا ہے، جس میں ایل ای ڈی ڈی آر ایل شامل ہیں۔

کمپنی نے ابھی تک گاڑی کے انٹیرئیر کی تصاویر جاری نہیں کی ہیں تاہم سڈنی میں ZS کا ایک ہیوی کیموفلاج ورژن نظر آیا تھا۔ وہاں سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اندرونی حصے میں کچھ بڑی اپڈیٹس سامنے آ سکتی ہیں جو کہ ذیل میں دی گئی ہیں۔

  • سٹیئرنگ وہیل کا نیا اینگولر ڈیزائن
  • ایئر وینٹس کو انفوٹینمنٹ سسٹم کے اوپر الگ سے دیا گیا ہے۔
  • ٹی بار گیئر شفٹر
  • گاڑی میں ایک سنگل رو بٹن ہے جو سینٹر سٹیک پر اور دوسرا شفٹر کے قریب دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابقMG ZS HEV  کو “MG ZS Hybrid+” کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ MG3 ہیچ بیک کے پاورٹرین کے ساتھ آئے۔ اس میں 100 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر شامل ہوگی، انجن اور موٹر کا جس کا مشترکہ آؤٹ پٹ پاور 211 ہارس پاور ہوگا، جو گاڑی کی کارکردگی اور رفتار کو بہتر بنائے گا۔

مزید برآں، دستاویزات کے مطابق، اس گاڑی کے نان ہائبرڈ ورژنز (جس میں نیچرل ایسپریٹڈ، ٹربو چارجڈ 1.5 لیٹر انجن شامل ہیں) میں CVT (کنٹینیوس ویریبل آٹومیٹک ٹرانسمیشن) پاور سسٹم ہوگا۔

تاہم، کمپنی نے ابھی تک نان ہائبرڈ انجنز کے پاور آؤٹ پٹ کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ تمام ویرینٹس میں ایک ہی ٹرانسمیشن ہوگی اور وہ CVT ہے۔

MG ZS HEV  کی دستیابی

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس گاڑی کو MG Astor کے بجائے MG ZS HEV کے نام سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ MG اس گاڑی کا پیٹرول ویرینٹ 2024 کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) کے دوران آسٹریلیا میں لانچ کرے گا۔ الیکٹرک اور ہائبرڈ ورژنز 2025 میں متعارف کروائے جائیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.