موجودہ معاشی بدحالی کی وجہ سے پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ درآمدی پابندیوں کے بعد روپے کی قدر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی نے مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ جس کے بعد کار کمپنیز بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔
ٹویوٹا، سوزوکی، ہںڈا، کِیا، پیجو کے بعد سازگار انجینئرنگ نے بھی اپنی گاڑی ہیوال H6 کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 1 فروری سے ہوگا
ہیوال H6 کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
نئی قیمتیں
ہیوال H6 1.6کی قیمت میں 1024000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7425000 روپے سے بڑھ کر 8449000 روپے ہوگئی ہے.
ہیوال H6 2.0کی قیمت میں 1150000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8499000 روپے سے بڑھ کر 9649000 روپے ہوگئی ہے۔
ہیوال H6 HEVکی قیمت میں 1246000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9749000 روپے سے بڑھ کر 10995000 روپے ہوگئی ہے۔
شرائط و ضوابط:
- لوکل فریٹ اور لوکل ٹرانسپورٹ انشورنس چارجز ڈیلرشپ کی بنیاد کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
- ڈیلیوری کے وقت حکومت کی طرف سے عائد کوئی بھی ڈیوٹی اور لیویز لاگو ہوں گے، ڈیلیوری کے وقت قیمت حتمی ہوگی۔ یہ قیمتیں عارضی ہیں اور ڈیلیوری کے وقت قیمت حتمی ہوگی۔
- نئی قیمتیں 05 جنوری (پٹرول انجن کے لیے) اور 06 جنوری 2023 (ایچ ای وی کے لیے) کے بعد کی گئی تمام بیلنس کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گی۔
*صرف آخری تاریخ تک SAZGAR کی طرف سے قبول کردہ ادائیگی کے لیے قابل اطلاق ہے۔
**انٹرن کی قیمت کا اطلاق صارفین پر ہوگا اور فرق کی رقم 15 فروری 2023 تک جمع کروائیں گے۔
مقامی کار ساز اداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی رائے کا اظہار کریں۔