ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5لاکھ روپے تک کا اضافہ

0 557

پاکستان میں دیگر کار کمپنیز کے بعد اب ہیونڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 1 فروری 2023 سے ہوگا۔

نئی قیمتیں

ہیونڈائی ایلانٹرا

ہیونڈائی ایلانٹرا 1.6L کی قیمت میں 400000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5299000 روپے سے بڑھ کر 5699000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہیونڈائی ایلانٹرا 2.0L کی قیمت میں بھی 400000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5699000 روپے سے بڑھ کر 6099000 روپے ہو گئی ہے۔

ہیونڈائی سوناٹا

ہیونڈائی سوناٹا کے دونوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

2000 سی سی ہیونڈائی سوناٹا کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8149000 روپے سے بڑھ کر 8649000 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح 2500 سی سی ہیونڈائی سوناٹا کی قیمت 8899000 روپے سے بڑھ کر 9399000 روپے ہو چکی ہے۔ یعی گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ہیونڈائی ٹوسان

ٹوسان FWD کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6899000 روپے سے بڑھ کر 7399000 روپے ہو گئی ہے۔

ٹوسان AWD کی قیمت میں بھی 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7399000 روپے سے بڑھ کر 7899000 روپے ہو گئی ہے۔

Hyundai car prices

شرائط و ضوابط

  • نئی قیمتیں 1 فروری 2023 سے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی جو مارچ 2023 اور اس کے بعد آنے والے مہنیوں میں ڈلیور کی جانی ہیں۔
  • موجودہ قیمت فروری 2023 کے ڈیلیوری مہینے والے تمام آرڈرز پر لاگو ہونگی اگر صارف ہفتے کے پہلے 5 دن کام کے دنوں میں یعنی 7 فروری 2023 کے اندر مکمل ادائیگی جمع کراتا ہے
  • موجودہ قیمت جنوری 2023 تک PBO اور ادائیگی کے آلے کے ساتھ مارچ کی ترسیل کے لیے تمام مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوں گی جو 7 فروری 2023 تک NCS ہو جائے گا۔

قیمتوں میں اضافے پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.