پیجو 2008 کی قیمت میں 4.5 لاکھ روپے کمی کر دی گئی
گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ تاہم، اس سال، سیلز میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور خاص طور پر بلند ترین قیمتوں کی وجہ سے صورتحال بدل گئی ہے۔
ایک روز قبل کِیا لکی موٹرز نے اپنی سٹونک EX+ کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر لاکھ 15روپے کمی کا اعلان کیا جبک ایک حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق، لکی موٹرز کارپوریشن (LMC) کی ذیلی کمپنی پیجو پاکستان نے پاکستان میں دستیاب اپنی واحد کار پیجو 2008 کی قیمت میں بھی کمی کر دی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ دو ماہ کے اندر پیجو 2008 کی قیمت میں یہ دوسری بار کمی کی گئی ہے۔ گزشہ ماہ مارچ کے شروع میں بھی کمپنی نے کار کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کمی کی تھی۔
پیجو 2008 کی نئی قیمت
- ایکٹو ویرینٹ کی قیمت میں 350000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6950000 روپے سے کم ہو کر 6600000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ انسٹالمنٹس پر گاڑی حاصل کرنے کی صورت میں قیمت 7050000 روپے ہوگی۔
- اسی طرح دوسرے ویرینٹ ایلور کی قیمت میں 450000 روپے کمی کی فئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7700000 روپے سے کم ہو کر 7250000 روپے ہو چکی ہے جبکہ انسٹالمنٹس پر گاڑی کی قیمت 7800000 روپے ہو گی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کمپنی نے حال ہی میں اپنے مقبول ماڈلز پیجو 2008 اور سٹونک کی قیمتوں میں لگاتار کمی کا اعلان کیوں کیا ہے؟ اگر نہیں، تو اس موضوع پر ہم جلد تفصیلی گفتگو کریں گے۔