ہنڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت میں لانچ کے فوراً بعد اضافہ

0 15,081

ہنڈا سی جی 125 کا نیا ماڈل 2024 لانچ کیا گیا جس میں انتہائی معمولی 77 تبدیلیاں کی گئیں۔ باریک بینی سے دیکھا جائے تو بائک میں سٹیکر کے علاوہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ بائک کے فریم اور انجن میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس دوران کمپنی نے پرانے سپیشل ایڈیشن کی جگہ ہنڈا سی جی 125 گولڈ بھی لانچ کی۔

ہنڈا سی جی 125 گولڈ

ہنڈا سی جی 125 ٹیگ لائن ‘پاور آف گولڈ’ کیساتھ لانچ کی گئی جس کا سائلنسر، سائیڈ کوور وغیرہ سب گولڈن رنگ کے ہیں۔

Honda CG 125 Gold

قیمت

اس بائک کی سب سے اہم بات اس کی قیمت ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت آغاز میں 282900 روپے رکھی گئی جس کے بعد اس میں 10000 روپے کا اضافہ کر کے اسے 292900 روپے کر دیا گیا۔ یعنی کہ نمبر پلیٹ، رجسٹڑیشن فیس سمیت دیگر خرچے ملا کر اس بائک کی قیمت 300,000 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

ہنڈا سی جی 125 میں کی گئی تبدیلیاں

نئے ماڈل سی جی 125 میں کی گئی تبدیلیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

  • فریش سٹیکر
  • سیٹ کا نیا ڈیزائن اور لمبائی
  • سپیڈو میٹر کا نیا ڈیزائن
  • فرنٹ شاکس اور ہب پر پینٹ
  • پاور آؤٹ پُٹ میں اضافہ وغیرہ

کمپنی کے مطابق، نئی CG 125 کو ایک ہموار سواری کےطور پر ڈیزائن کی گئی ہے کیونکہ اس بائیک کا بنیادی مسئلہ اس کی وائبریشن ہے۔ مزید برآں، 125 ایک آرام دہ بائک کے طور پر مشہور نہیں ہے۔ ہم بہت جلد اس نئی بائک کا تفصیلی جائزہ لے کر آئیں گے۔

اس نئی ہنڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟ کمںٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.