جے سوریا کے پاس 1996 ورلڈ کپ والی کار اب بھی موجود ہے
سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے۔ ان کی پوسٹ کے مطابق، وہ اب بھی اس کار کے مالک ہیں جو انہیں 1996 کے ورلڈ کپ میں مین آف دی سیریز کے طور پر ملی تھی۔ واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس بارے یاد تازہ کرتے ہوئے بلے باز نے لکھا کہ 1996 کے ورلڈ کپ مین آف دی سیریز کار 27 سال بعد بھی ان کے پاس موجود ہے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سنتھ جے سوریا کے لیے کتنا اہم تھا کیونکہ وہ اب بھی کار کو سنہری یاد کے طور پر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ کونسی گاڑی ہے؟
جے سوریا کی ملکیت Audi A4 فرسٹ جنریشن 1995 ماڈل ہے۔ یہ کار ووکس ویگن گروپ B5پلیٹ فارم پر تیار کی گئی تھی اور 1.6 سے 2.8 لیٹر تک کے آپشنز کے ساتھ آئی تھی۔ پورش یونٹ کی بنیاد پر، کمپنی نے اس B5 پلیٹ فارم پر نئے Triptronic آٹومیٹک ٹرانسمیشن کو بھی ڈیبیو کیا۔
مزید برآں، 1.6 اور 2.8 انجن پیٹرول انجن کے لیے تھے، جب کہ کار میں لیے 1.9 ڈیزل انجن نصب کیا گیا تھا جو کہ 89 ہارس پاور تھا۔ کار کو ابتدا میں مکینیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ماہرین اور صارفین نے مجموعی طور پر اس کے معیار کی تعریف کی۔ اس کار کے مینوفیکچرر، ووکس ویگن نے B5 کو اپنے تمام دیگر ماڈلز کے لیے کمپنی کے وسیع معیار کے طور پر تیار کیا تھا۔